ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منگلورو اوراطراف میں بادلوں کی گرج کے ساتھ ہوئی بارش

منگلورو اوراطراف میں بادلوں کی گرج کے ساتھ ہوئی بارش

Sun, 29 Dec 2019 20:22:19    S.O. News Service

منگلورو29/دسمبر (ایس او نیوز) منگلورو اور اطراف کے ساحلی علاقوں سنیچر کی شام کو اچانک موسم نے انگڑائی لی اور بادلوں کی گھن گرج اور بجلی کی کڑک کے ساتھ برسات شروع ہوگئی۔

سنیچر کے دن صبح سے ہی آسمان پر بادل چھائے ہوئے تھے اور گرمی بڑھ گئی تھی۔پھر شام کو بادل گرجنے لگے اورجلیاں کڑکنے لگیں۔بنٹوال اور اس کے آس پاس تیز برسات ہوئی۔ ہیبری، موڈبیدری، بیلتنگڈی، دھرمستھلا، اوجیرے، گوتیگار، سولیا، پتور اور بیلارے میں برسات کے ساتھ بجلیاں بھی کڑکتی رہیں۔ یہاں بادلوں کی گرج بھی بہت زیادہ رہی۔ہیبری میں بارش شروع ہوتے ہی بجلی کی سپلائی منقطع ہوگئی۔چونکہ منگلورو اور اطراف میں اوسطاً آدھے گھنٹے تک ہی بارش ہوئی اس لئے پانی جمنے اور کوئی بڑی رکاوٹ جیسے مسائل پید انہیں ہوئے۔


Share: