ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / منڈگوڈ میں ساگوانی لکڑی کے فرنیچر کی غیر قانونی سپلائی :ملزم سمیت اشیاء ضبط

منڈگوڈ میں ساگوانی لکڑی کے فرنیچر کی غیر قانونی سپلائی :ملزم سمیت اشیاء ضبط

Thu, 16 Nov 2017 17:19:15    S.O. News Service

منڈگوڈ:16/ نومبر (ایس اؤنیوز)ساگوانی لکڑی سے بنے اشیاء کی غیر سپلائی کے دوران فاریسٹ محکمہ نے چھاپہ مارکر ملزم سمیت لکڑیوں کو ضبط کرلینے کا واقعہ تعلقہ کے کیندل گیری کے قریب پیش آیاہے۔

ملزم کی شناخت شریف صاحب ہجرے صاحب مانڈلیکر (36)بتائی گئی ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق 30 ہزار مالیت کے ساگوانی لکڑی سے بنے فرنیچر لے کر غیر قانونی سپلائی کررہا تھا اسی دوران فاریسٹ محکمہ کے افسران نے چھاپہ مار کر ضبط کرلی گئیں۔ کارروائی کی قیادت زون افسرسریش کلولی کی تو فاریسٹر بسوراج پجار، آنند پجار، گارڈس ننگپا کلادگی، رمیش سجن ، بوجو چوان ،بسوراج نائک وغیرہ شریک تھے۔


Share: