ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / منڈگوڈ میں انجان نعش کا معمہ حل :پولس کے ہاتھوں قاتل شوہر سمیت 2گرفتار

منڈگوڈ میں انجان نعش کا معمہ حل :پولس کے ہاتھوں قاتل شوہر سمیت 2گرفتار

Thu, 04 May 2017 18:19:29    S.O. News Service

منڈگوڈ:4/مئی (ایس اؤنیوز) 26اپریل کو تعلقہ کے ہبلی۔ سرسی روڈ پر واقع کاتور گرام پنچایت حدود کے سنگنلی دیہات کے آبشار کا پانی بہنے والے برج کے قریب پائی گئی ایک نامعلوم عورت کی نعش کا معمہ حل کرتے ہوئے پولس نے مقتولہ کے شوہر اور اس کی بڑی بہن کےبیٹے کو قتل کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے۔

مقتولہ کی شناخت موٹے بینور کی مبینہ بانو کی حیثیت سے کی گئی ہے جب کہ گرفتار شدہ ملزموں کی شناخت مبینہ کا شوہر عبدالغفار باباجان شیخ اور واسیم حنیف لوہار کی حیثیت سے کی  گئی ہے۔ پولس ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق عبدالغفار شیخ اپنی پہلی بیوی کو طلاق دینے کے بعد دوسری شادی کا منصوبہ بناتے  ہوئے موٹے بینور کی مبینہ بانو کے گھر گیا تھا، وہاں عبدالغفار نے جس لڑکی کو دیکھا تھا بتایا جارہاہے کہ شادی اس کے ساتھ نہیں کی گئی بلکہ دوسری لڑکی کے ساتھ کی گئی ، اس کے باوجود دونوں زندگی گزارنے لگے۔ ملزم عبدالغفار انکولہ میں پھل وغیرہ کا بیوپار کرتاہے شادی کے بعد اپنی بیوی مبینہ کو بھی انکولہ لے آیا۔ کچھ دنوں بعد مبینہ کو دوبار ہ اپنے گاؤں ہانگل لے جا کر چھوڑآیا۔

موصولہ اطلاع کے مطابق عبدالغفار بیوی کو ہانگل چھوڑ آنے کے بعد تیسری شادی رچاکر اس کو وہیں انکولہ میں اپنے پاس رکھ لیا جب کہ دوسری بیوی مبینہ ہانگل میں رہتی تھی۔ تیسری شادی رچانےکے بعد عبدالغفار اپنی دوسری بیوی کو ہراساں کرتےہوئے طلاق پر دباؤ بناتے ہوئے اپنی دی ہوئی سونےکی چین لوٹانے کو کہاتھا۔ مبینہ نے سونےکی چین اپنے میکہ بھیج دی ۔ 24 اپریل کو عبدالغفار نے مقامی جماعت کے سامنے اپنی دوسری بیوی مبینہ کو طلاق دینے کی ٹھانی تو مبینہ نے طلاق سے صاف انکار کیا۔ حالات سے مشتعل عبدالغفار گھر پہنچ کر مبینہ کا گلہ  دبا دیا جبکہ  اس کی بڑی بہن کا بیٹا واسیم حنیف لوہار نے عبدالغفار  کاساتھ دیا اور اس نے مبینہ کا منہ بند کرکے رکھا ۔ اس دوران جب مبینہ بے ہوش ہوکر زمین پر گر پڑی تو عبدالغفار اور واسیم حنیف نے ٹاٹا ایس سواری کے ذریعے اس کو  سنگنلی برج کے نیچے پھینک دیا ۔ اس دوران مبینہ جب تڑپتی نظر آئی تو برج کے نیچے آئے دونوں ملزموں نے برج کے اندر لے جاکر پتھروں سے چہرے کو مسخ کرڈالا۔  پولس نے بتایا کہ یہ سب باتیں ملزموں نے پوچھ تاچھ کے دوران بتائی ہیں۔ صرف 8دنوں میں انجان قتل معمہ کو حل کرتے ہوئے ملزموں کی گرفتاری میں کامیابی پر عوام نے پولس کی ستائش کی ہے۔

اس سے قبل ساحل آن لائن پر شائع ہوئی رپورٹ :

منڈگوڈ میں برج کے اندر انجان نعش : قتل کا شبہ


Share: