منڈگوڈ 19 مارچ (ایس او نیوز) 108 ایمبولنس میں ایک حاملہ خاتون نے بچے کو جنم دے دیا، یہ واقعہ منڈگوڈ کے جینموری دیہات میں پیش آئی۔
بتایا گیا ہے کہ ارشینگیری قصبہ کی 22 سالہ حاملہ خاتون نیلکّا دشرتھ لمانی پیٹ میں درد اُٹھتے ہی ایمبولنس کو کال کیا اور 108 ایمبولنس پر سوار ہوکر منڈگوڈ تعلقہ اسپتال کے لئے نکل پڑی، لیکن ایمبولنس جب جینموری دیہات پہنچی تو بس اسٹائنڈ کے قریب ہی اس نے لڑکے کو جنم دے دیا۔