ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ممتا سے کے سی آر نے کی ملاقات:اچھی خبر کا انتظار کیجئے: چندر شیکھر راؤ 

ممتا سے کے سی آر نے کی ملاقات:اچھی خبر کا انتظار کیجئے: چندر شیکھر راؤ 

Tue, 25 Dec 2018 12:29:00    S.O. News Service

نئی دہلی،25دسمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)تلنگانہ اسمبلی انتخابات میں ملی بے مثال کامیابی کے بعد وزیر اعلی کے. چندرشیکھر راؤ اپنے لئے قومی سیاست میں کردار کی کوشش کر رہے ہیں۔ اسی سلسلہ میں آئندہ لوک سبھا انتخابات سے پہلے غیر بی جے پی۔غیر کانگریس اتحاد یعنی ’فیڈرل فرنٹ‘ کی جستجو میں کے سی آر نے پیر کو مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی سے ملاقات کی۔ اس موقع پرکے سی آرنے کہا کہ یہ کوئی چھوٹا کام نہیں ہے، صحیح وقت اور اچھی خبر کا انتظار کیجیے۔فیڈرل فرنٹ کی کوشش کے تحت کولکاتہ پہنچے تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ نے مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی سے ملاقات کے بعد کہا کہ انہوں نے کل سے یہ شروع ہے۔ ہم نے قومی سیاست کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا اور ہماری گفتگو آگے بھی جاری رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ غیر کانگریس فرنٹ ان کا مشن ہے۔ میں آپ کی کوشش آگے بھی جاری رکھوں گا۔ یہ کوئی چھوٹا کام نہیں ہے، صحیح وقت اور اچھی خبر کا انتظار کیجئے۔غور طلب ہے کہ کے سی آر نے اتوار کو اڑیسہ کے وزیر اعلی اور بیجو جنتا دل کے صدر نوین پٹنائک سے ملاقات کی تھی، جس کے بعد انہوں نے کہا تھا کہ نوین پٹنائک بھی قومی سیاست میں تبدیلی کے خواہش مند ہیں اور دونوں کی ملاقات مثبت سمت میں آگے بڑھ رہی ہے۔ ممتا بنرجی سے ملاقات کے بعد کے سی آر ہلی روانہ ہوں گے۔ جہاں وہ اتر پردیش کے سابق وزیر اعلی اور سماجوادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو اور بہوجن سماج پارٹی کی سربراہ مایاوتی سے ملاقات کریں گے ۔ اپنے دہلی قیام کے دوران کے سی آر نریندر مودی اور مرکزی وزرائسے ملاقات کر تلنگانہ کے معاملات پر بات چیت بھی کریں گے۔ واضح ہو کہ وزیر اعلی کے سی آر اگلے کچھ دنوں تک مختلف ریاستوں کے غیر کانگریس، غیر بی جے پی لیڈروں سے ملیں گے اور انہیں فیڈرل فرنٹ اور علاقائی پارٹیوں کے اتحاد کے تحت افہام و تفہیم کی کوشش کریں گے۔


Share: