ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ملک میں تبدیلی کی سیاست کو کامیاب بنائیں: ملائم سنگھ یادو

ملک میں تبدیلی کی سیاست کو کامیاب بنائیں: ملائم سنگھ یادو

Tue, 23 Nov 2021 11:26:19    S.O. News Service

لکھنؤ،23؍نومبر(آئی این ایس انڈیا)  سماج وادی پارٹی (ایس پی)کے بانی اتر پردیش کے سابق وزیراعلیٰ اورسابق وزیردفاع ملائم سنگھ یادو(82) نے پیر کو اپنی سالگرہ کے موقع پر نوجوانوں سے کہاہے کہ ملک میں تبدیلی کی سیاست کوکامیاب بنایاجائے۔سوموار کو ایس پی ہیڈکوارٹر میں یادوکی سالگرہ سادگی کے ساتھ منائی گئی۔ اس موقع پر ملائم سنگھ یادو نے اپنے بیٹے اور ایس پی سربراہ اکھلیش یادو اور دیگر لیڈروں کے ساتھ مل کر 83 کلو کا کیک کاٹا اور نیتا جی (ملائم سنگھ یادو) کو مبارکباد دی ہے۔ایس پی سربراہ اکھلیش یادو نے ریاست میں اگلے سال کے اوائل میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے لیے ’’بائیس مین چینج‘‘ کا نعرہ دیا ہے اور ریاست میں سماج وادی وجے یاترا نکال رہے ہیں۔

سالگرہ کی تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے ملائم سنگھ یادو نے وہاں موجود لوگوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہاہے کہ ہمارے نوجوان جوش سے بھرے ہوئے ہیں، ہمارے تمام نوجوانوں میں کتنا جوش ہے،ملک میں چل رہی تبدیلی کی سیاست کو کامیاب بنائیں۔ میں اسے کامیاب بنانے کی امید کرتا ہوں۔ایس پی کے بانی نے کہاہے کہ آپ کا شکریہ کہ آپ میری سالگرہ کے موقع پر موجود ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ آج ہماری سالگرہ منائی جا رہی ہے لیکن ہمیں سب سے زیادہ خوشی اس وقت ہوگی جب ہمارے غریب ترین شخص کی سالگرہ منائی جائے گی۔

آپ کی سالگرہ منائی جائے۔آپ ہمیں بلائیں، ہم آپ کی سالگرہ پر آئیں گے۔انہوں نے کہاہے کہ آپ نے ہماری سالگرہ منائی، استقبال کے لیے مشکور ہوں گے۔ میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ آپ ہم سے جو بھی امید رکھتے ہیں، میں اس امید کو پورا کروں گا۔ ایس پی صدر اکھلیش یادو نے ملائم سنگھ یادو کو سالگرہ کی مبارکباد دی اور ان سے آشیرواد طلب کیا۔

تقریب کا انعقاد ایس پی کے ریاستی صدر نریش اتم پٹیل نے کیا اور اس موقع پر اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر رام گووند چودھری، سابق وزیر احمد حسن، سابق ایم پی ادے پرتاپ سنگھ سمیت کئی سرکردہ لیڈران موجودتھے۔وزیر اعظم نریندر مودی، وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اور اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے پیر کو یادو کو ان کی سالگرہ پر مبارکباد دیتے ہوئے ٹویٹر پر صحت مند زندگی اور لمبی زندگی کی خواہش کی ہے۔


Share: