ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مفاد عامہ کے مسائل پر اسمبلی میں ہو بحث: مایاوتی

مفاد عامہ کے مسائل پر اسمبلی میں ہو بحث: مایاوتی

Fri, 21 Aug 2020 21:22:07    S.O. News Service

لکھنؤ،21؍اگست(ایس او نیوز؍ایجنسی) بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے اترپردیش اسمبلی کے موجودہ مانسون اجلاس میں مفاد عامہ کے خصوصی مسائل کو موثر انداز سے اٹھانے کی اپیل کی ہے۔

مایاوتی نے جمعہ کو ٹوئٹ کیا ’'اترپردیش میں برسراقتدار اور اپوزیشن کے اراکین سے میری پرزور اپیل ہے کہ وہ اسمبلی کے چل رہے موجودہ اجلاس میں سیاسی مفاد سے اوپر اٹھ کر مفاد عامہ کے خصوصی مسائل کو ضرور موثر انداز سے ایوان میں اٹھاکر انتظامیہ و حکومت کو ذمہ دار و جواب دہ بنائیں۔ وسیع تر مفاد عامہ کا یہ تقاضہ ہے۔‘‘

انہوں نے لکھا'ویسے تو ترقی کا موضوع حکومت کے ایجنڈے سے کافی حد تک غائب ہے۔ مگر خاتون ہراسانی اور دلتوں،مسلموں و برہمن سماج وغیرہ کے غصے کی جذبے سےہورہی قتل و دیگر مظالم وغیرہ کی یوپی میں بگڑی نظم ونسق کے حوالے سے آواز ضرور اٹھائیں۔وقت کا یہی مطالبہ ہے۔

قابل ذکر ہے کہ کورونا وبا کے درمیان یوپی اسمبلی کا مانسون اجلاس جمعرات کو شروع ہوا ہے۔ تین دنوں تک چلنے والے اجلاس کے پہلے دن انتقال کرنے والے اراکین کے تئیں سوگ کا اظہار کرنے کے بعد ایوان کی کاروائی آج صبح 11بجے تک کے لئے ملتوی کردی گئی تھی۔آج اسمبلی میں موجود رواں سال کے لئے پہلا عبوری بجٹ اور بل اسمبلی میں پیش کیا جانا ہے لیکن دیر رات بی جے پی رکن اسمبلی جنمئے سنگھ کے انتقال کی وجہ سے ایوان کی کاروائی ملتوی رہنے کے امکان ہیں۔


Share: