ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / معروف خلائی سائنسدان روڈم نرسمہا انتقال کر گئے

معروف خلائی سائنسدان روڈم نرسمہا انتقال کر گئے

Wed, 16 Dec 2020 12:51:13    S.O. News Service

بنگلورو،16؍دسمبر (ایس او نیوز) معروف خلائی سائنسدان پدم وبھوشن پروفیسر روڈم نرسمہا کا پیر کی رات یہاں انتقال ہوگیا۔وہ 87 سال کے تھے۔ ان کے اہل خانہ میں ان کی اہلیہ اور ایک بیٹی ہیں۔

مرحوم سائنسدان کے کنبے کے اراکین نے بتایا کہ پروفیسر نرسمہا امراض قلب میں مبتلا تھے اور ایک پرائیوٹ اسپتال میں زیر علاج تھے جہاں گذشتہ رات انہوں نے آخری سانس لی۔

سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کے سائنسی مشیر اور نیشنل اسپیس لیبارٹری کے ڈائرکٹر پروفیسرنرسمہا کا لڑاکا طیارہ لائٹ کامبیٹ ائیرکرافٹ (ایل سی اے) تیجس کے ڈیزائن اور اسے تیار کرنے میں اہم کردار رہا ہے۔

مرکزی حکومت نے پروفیسر نرسمہا کو خلائی سائنس کے شعبے میں ان کی خدمات کے لئے 2013 میں ملک کے دوسرے سب سے بڑے شہری اعزاز پدم وبھوشن سے نوازا گیا تھا۔

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ بی ایس ایڈ ی یورپا، سینئر کانگریس لیڈر اور سابق وزیر اعلیٰ سدارامیا اور معزز شخصیات نے پروفیسر نرسمہا کی موت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔


Share: