ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مظفر پور شیلٹر ہوم کی متاثرہ کو گاڑی میں کھینچ کر لے گئے چار لوگ، پھر چلتی کار میں کیا گینگ ریپ

مظفر پور شیلٹر ہوم کی متاثرہ کو گاڑی میں کھینچ کر لے گئے چار لوگ، پھر چلتی کار میں کیا گینگ ریپ

Sun, 15 Sep 2019 22:47:51    S.O. News Service

بیتیا،15 /ستمبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) بہار کے مغربی چمپارن ضلع کے شہر تھانہ میں مظفر پور شیلٹر ہوم معاملے کی ایک متاثرہ نے اپنے ساتھ اجتماعی عصمت دری کا معاملہ درج کرایا ہے۔مغربی چمپارن ضلع ہیڈکوارٹر بیتیا کے شہر تھانہ صدر ششبھوش ٹھاکر نے اتوار کو بتایا کہ متاثرہ کو علاج کے لیے ہفتہ کودیر رات گورنمنٹ میڈیکل کالج اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔اس کی میڈیکل جانچ آج ڈاکٹروں کی ٹیم کی طرف سے کی گئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ خاتون تھانہ انچارج پونم کماری نے اسپتال پہنچ کر معاملے کی جانچ شروع کر دی ہے۔ متاثرہ نے اپنی شکایت میں کہا ہے کہ جمعہ کی رات وہ اپنے محلے میں ہی تھی۔اسی دوران کار سوار چار لوگوں نے اسے گاڑی کے اندرکھینچ لیا۔ شکایت کے مطابق ملزمان نے چلتی گاڑی میں اس کے ساتھ عصمت دری کی اور پھر اسے واپس محلے کے پاس چھوڑ کر فرار ہو گئے اس نے کہا ہے کہ ملزمان نے ماسک پہنا ہوا تھا لیکن مخالفت کے دوران متاثرہ ان کے ماسک ہٹانے میں کامیاب رہی۔تمام نوجوان ایک ہی خاندان کے ہیں۔شہر تھانہ انچارج نے بتایا کہ ہفتہ کو متاثرہ نے تھانے میں شکایت درج کرائی۔جس کے بعد اسے خواتین تھانے کے تحفظ میں اسپتال میں داخل کرایا گیا۔انہوں نے کہا کہ میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد ہی عصمت دری کی تصدیق ہو پائے گی۔


Share: