نئی دہلی،30 مارچ (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) بحران میں پھنسی نجی ایوی ایشن کمپنی جیٹ ایئر ویز کے ایک ہزار سے زائد پائلٹوں نے ایک اپریل سے ہوائی جہاز نہ اڑا نے کے فیصلے پر قائم رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔پائلٹوں نے یہ فیصلہ ایسے وقت کیا جب ایئر لائن جمعہ کو بینکوں سے رقم حاصل کرنے میں ناکام رہی۔جیٹ ایئر ویز کے تقریباً1100 پائلٹوں کی نمائندگی کا دعوی کرنے والی تنظیم ’نیشنل ایویٹرس گلڈ‘ نے گزشتہ ہفتے اعلان کیا تھا کہ اگر ان کے بقایہ تنخواہ کی ادائیگی نہیں کی گئی اور 31 مارچ تک صورتحال واضح نہیں کی جاتی ہے تو وہ ایک اپریل سے ہوائی جہاز نہیں اڑائیں گے۔ اس کے کچھ دن بعد قرض سے نکالنے کی منصوبہ بندی کے تحت ایئر لائن کی انتظامیہ ایس بی آئی کی زیرقیادت بینک یونین کے ہاتھوں میں چلا گیا تھا۔آپ کو بتا دیں کہ مسلسل خسارے میں چل رہی اور نقدی بحران سے دو چار جیٹ ایئر ویز گزشتہ چار ماہ سے ملازمین کی سیلری بھی نہیں دے پائی ہے۔ہوا بازی سروس کمپنی جیٹ ایئر ویز سنگین مالی بحران سے دو چار ہے۔اس کی وجہ سے اسے اپنے بہت سے جہازوں کو کھڑا کرنا پڑا ہے اور اس کے ساتھ ہی وہ ملازمین کی تنخواہ اکی دائیگی اور قرض کی ادائیگی میں تاخیر کر رہی ہے۔