ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / مرڈیشور پالی ٹکنک طلبا کی طرف سے بم ناکارہ مشین کی نمائش

مرڈیشور پالی ٹکنک طلبا کی طرف سے بم ناکارہ مشین کی نمائش

Tue, 26 Mar 2019 21:06:20    S.O. News Service

بھٹکل:26؍مارچ (ایس او نیوز)کورگ ضلع کے پونمپیٹ کے کورگ انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی میں منعقدہ سال 2019کے پراجکٹ ایگزیبشن  مقابلے میں مرڈیشور آر این ایس پالی ٹکنک کالج کے طلبا کی طرف سے پیش کردہ الکڑانک بم کو ناکارہ بنانے والی مشین کے متعلق ہر ایک نے تعاریفی کلمات کہے۔

متعلقہ بم ناکارہ مشین میں  جدید ای ایم پی ٹکنالوجی کا استعمال کیا گیا ہے۔ رات کے اوقات میں بھی کام کرنےکے قوت والے  کیمروں کو اس میں نصب کیاگیا ہے۔انٹرنیٹ کے ذریعے تصویر سمیت جانکاری حاصل کی جاسکتی ہے۔ مرڈیشور پالی ٹکنک کے 4 سمسٹر کے الکٹرانک طلبا پرمت بی نائک، منیش نائک، میکانکل شعبہ کے محمد ریحان ملک، ساگر کولہاپور نے مشترکہ طورپر اس مشین کی تشکیل کی ہے۔ طلبا کی کارکردگی پر ادارے کے ڈائرکٹر ایم پی ہیگڈے ، پرنسپال سنتوش، نائب پرنسپال کے مری سوامی، صدرشعبہ  جی منجوناتھ ، میکانکل شعبہ کے کملاکر نائک ، ہریش پٹیال وغیرہ نے مبارکبادی پیش کی ہے۔


Share: