ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / مرڈیشور میں 5اور6نومبر کو ریاستی سطح کے پی یو کالج لیول کراٹے مقابلوں کا انعقاد

مرڈیشور میں 5اور6نومبر کو ریاستی سطح کے پی یو کالج لیول کراٹے مقابلوں کا انعقاد

Mon, 04 Nov 2019 21:15:55    S.O. News Service

بھٹکل:04؍نومبر(ایس اؤ نیوز) مرڈیشور کے آر این ایس پی یو کالج میں اترکنڑا پی یوکالج محکمہ  اور ضلع پرنسپال سنگھ کے اشتراک سے   5اور6نومبر کو ریاستی سطح کے پی یوکالج کراٹے مقابلوں کا انعقاد ہوگا۔

5نومبر کی صبح 9 بجے ودھان سبھا کے اسپیکر وشویشور ہیگڈے کاگیری کی موجودگی میں ضلع نگراں کاروزیر ششی کلا جولے مقابلوں کا افتتاح کریں گے۔ رکن اسمبلی سنیل نائک صدارت کریں گے تو ضلع پنچایت صدر جئے شری موگیر شریک رہنے کی پریس ریلیز میں جانکاری دی گئی ہے۔ اسٹیٹ لیول کراٹے مقابلوں میں ریاست کے مختلف کالجوں سے 500  کراٹے کھلاڑی شریک ہونگے، جس میں لڑکوں اور لڑکیوں کے الگ الگ مقابلے ہونےکی جانکاری دی گئی ہے۔


Share: