بھٹکل:29/ اکتوبر (ایس اؤنیوز)سیاحت کے لئے مرڈیشور پہنچے 3سیاحوں کو سمندر میں تیرنے کے دوران لائف گارڈس عملہ نے بحفاظت کنارے لے آنے کا واقعہ اتوار کو پیش آیاہے۔
جان عافیت پانے والوں کی شناخت گدگ ضلع کے سِدِّی ونایک (21)،اُدئیے کمار (24) اور اترکنڑا ضلع انکولہ کے مکین وئیبھو گاؤنکر (21) بتائی گئی ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق سدی ونایک اور ادئیے کمار اپنے دیگر دستوں کے ساتھ اور وئیبھو الگ سے اکیلا مرڈیشور پہنچے تھے۔ سمندر میں تیرنے کے دوران موجوں کی لپیٹ میں آنے کے بعد سیاح سمندر کے حوالے ہونےکا خطرہ محسوس ہوتے دیکھا تو لائف گارڈ س جئے رام ہری کانت، سبرمنیا ہری کانت، ششی دھر فوری طورپر سیاحوں کو بچا کر سمندری کنارے لانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ اس کے بعد انہیں بیچ سوپر وائزر نرسمہا موگیر کی موجودگی میں پولس کے حوالے کیا وہاں پوچھ تاچھ کے بعد انہیں رہا کئے جانے کی بات کہی جارہی ہے۔