اندور،7 اکتوبر (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) بدھ کی صبح اروندے اسپتال کے قریب اندور سے سانویر جانے والی کار کی تلاشی میں 50 لاکھ روپے سے زیادہ کی نقدی ملی۔ اس کے بعدسیاست ڈرامائی ہوگئی۔ ابتداء میں سوار کار خود کو اٹارسی کا جویلر س بتا رہاتھا، وہ سامان کی قیمت ادا کرنے اندور آنے کی بات کررہا تھا، لیکن کانگریس نے یہ رقم بی جے پی امیدوار کیلئے انکشاف کردیا۔
کانگریس نے الزام لگایا کہ بی جے پی نوٹوں سے ووٹ خرید کر انتخابات لڑنا چاہتی ہے۔ اس کے بعد بی جے پی نے بھی جوابی کارروائی کی اور کہا کہ اگر وہ 15 منٹ کے لئے رک جاتا،تو حقیقت سامنے آ جاتی۔ جلدی کیا تھی؟جیسے ہی پولیس کو 51 لاکھ روپے ملنے کی اطلاع ملی، سانویر سے کانگریس کے امیدوار پریم چند گڈو نے ڈی آئی جی کو فون کیا اور الزام لگایا کہ پکڑی گئی رقم کو بی جے پی ووٹ خریدنے کے لئے استعمال کرنا چاہتی تھی،وہ نوٹ سے ووٹ خرید کر الیکشن لڑنا چاہتی ہے۔
کانگریس امیدوار نے ویڈیو جاری کرتے ہوئے کہا کہ پولیس نے 50 لاکھ 90 ہزار روپے پکڑے ہیں، وہ روپے بی جے پی امیدوار تلسی سلاوٹ کے ہیں۔ وہ اشتعال میں آکر عوام کو خریدنے کا کام کر رہے ہیں۔کانگریسیوں کے بیانات پر بی جے پی نے بھی جواب دیا۔ ترجمان امیش شرما نے ویڈیو جاری کرتے ہوئے کہا کہ میں شروع ہی سے کہہ رہا ہوں کہ آپ یہ انتخاب جوش و خروش سے لڑ رہے ہیں۔ اگر کوئی چھوٹا سا واقعہ پیش آجاتا ہے تو، آپ اسے سیاسی رنگ دینے کی کوشش کرنے لگتے ہیں۔۔ جن لوگوں سے کار سے 50 لاکھ 90 ہزار روپے پکڑے گئے ہیں،وہ بیان جاری کرنے سے پہلے 10-15 منٹ تک صبر کرلیتے۔ اس قسم کے جھوٹے الزامات آپ کے سیاسی وقار کو مجروح کرتے ہیں۔ یہ آپ کی ساکھ کیلئے بھی نقصان دہ ہے۔