ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مدھیہ پردیش: پولس بھرتی میں امیدواروں کے سینے پر لکھی گئی ان کی ذات

مدھیہ پردیش: پولس بھرتی میں امیدواروں کے سینے پر لکھی گئی ان کی ذات

Tue, 01 May 2018 12:14:35    S.O. News Service

دھار 30اپریل(ایس او نیوز؍ایجنسی)مدھیہ پردیش کے دھار ضلع سے عجیب و غریب معاملہ سامنے آیا ہے جہاں کے ضلع اسپتال میں کانسٹبل کی بھرتی کے لئے میڈیکل ٹیسٹ کے دوران ان کے سینے پر ان کی ذات یعنی کہ ایس سی اور ایس ٹی لکھ دیا گیا۔

اس دوران دھار کے ضلع اسپتال کے افسران اور محکمہ پولس کے ملازمین بھی موجود تھے۔ اس میڈیکل ٹیسٹ کے دوران جنرل کٹیگری اور ایس سی-ایس ٹی کٹیگری کے امیدواروں کو الگ الگ کھڑا ہونے کے لئے کہا گیا تھا۔

اس کے بعد تمام ایس سی-ایس ٹی امیدواروں کے سینے پرکٹیگری کو لکھ دیا گیا۔ سال 2017 میں مدھیہ پردیش حکومت نے محکمہ پولس میں کانسٹبل کی بھرتی کے لئے اشتہار جاری کیا تھا۔

کانگریس صدر راہل گاندھی نے تویٹ کیا ہے ’’ بی جے پی حکومت کے ذات پات کے رویہ نے ملک کی چھاتی پر چھرا مارا ہے۔مدھیہ پردیش کے نوجوانوں کے سینوں پر ایس سی ایس ٹی لکھ کر ملک کے آئین پر حملہ کیا ہے۔ یہ بی جے پی اور آ ر ایس ایس کی سوچ ہے۔ یہ سوچ کبھی دلتوں کے گلے میں ہانڈی ٹنگواتی ہے۔ جسم پر جھاڑو بندھواتی ہے،مندر میں گھسنے نہیں دیتی۔ ہم اس سوچ کو ہرائیں گے‘‘۔

تحریری امتحان میں کامیاب امیدواروں کی جسمانی اہلیت اور دستاویزات کی جانچ کا کام 10 دسمبر سے 21 دسمبر 2017 تک مختلف امتحان مراکز پر کرائے گئے تھے۔ اس کے بعد طبی معائنہ کی باری تھی۔ جنرل اور دیگر پسماندہ طبقات کے لئے 168 سینٹی میٹر اور ایس سی-ایس ٹی کے لئے 165 سینٹی میٹر کی اونچائی مقرر کی گئی ہے۔

بتایا جا رہا ہے کہ بھیڑ کے چلتے اونچائی کی پیمائش میں کوئی غلطی نہ ہو لہذا طبی ٹیسٹ کرنے والی ٹیم نے امیدواروں کے سینے پر ذات کی شناخت کا نشان بنا دیا۔ پولس انتظامیہ کا کہنا ہے کہ معاملہ کی تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے۔

بھاجپا حکومت کے نسل پرستانہ رویہ نے ملک کے سینہ پر خنجر زنی کی ہے : راہل گاندھی
نئی دہلی 30اپریل(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) مدھیہ پردیش کی سیاحتی محکمہ سیاحوں کو آمادہ والا اشتہار ’ایم پی غضب ہے، سب سے عجب ہے‘ بڑا معروف ہوا تھا؛ لیکن اب تو لگتا ہے کہ ہر معاملے میں اس ریاست کا یہی حال ہے۔ اب دیکھئے نو منتخب (کانسٹیبل) کے طبی معائنہ کے دوران مخصوص طبقہ کے منتخب امیدواروں کے سینے پر ہی ان کا طبقہ یعنی ’ایس سی،ایس ٹی‘ درج کر دیا گیا تھا۔ جس تصویر سامنے آنے کے بعد ہنگامہ مچ گیا ہے۔ اسی درمیان کانگریس صدر راہل گاندھی نے بی جے پی حکومت پر سخت تنقیدکی ہے ۔ کانگریس صدر راہل گاندھی نے پیر (20 اپریل) کو ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ بی جے پی حکومت کے نسل پرست رویہ نے ملک کے سینے پر خنجرزنی کی ہے ۔ مدھیہ پردیش کے نوجوانوں کے سینے پرایس سی ، ایس ٹی لکھ کر ملک کے آئین پر حملہ کیا ہے۔ یہ بی جے پی اور آر ایس ایس کی منفی سوچ ہے۔ یہی سوچ کبھی دلتوں کے گلے میں ہانڈی لٹکواتی تھی، جسم میں جھاڑوبندھواتی تھی اور مندر میں گھسنے نہیں دیتی تھی۔ ہم اس سوچ کو شکست دیں گے ۔ واضح ہو کہ راہل نے اپنے اس ٹوئٹ کے ساتھ دو تصویر بھی شیئر کی ہے ۔غور طلب ہے کہ، مدھیہ پردیش کے کنارہ ضلع میں کانسٹبل کے عہدہ کے لئے بھرتی کے لئے آئے امیدواروں کی شناخت کے لئے ضلع اسپتال نے امیدواروں کے سینہ پر ایس سی،ایس ٹی لکھ دیا تھا۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ وریندر سنگھ نے اتوار (29 اپریل) کو خبر رساں ادارہ سے بات چیت کے دوران بتایا کہ نومنتخب امیدواروں کا طبی معائنہ ہورہا ہے ۔ پچھلی بار کسی طرح کی چوک ہو گئی تھی، اس کی وجہ سے ہسپتال انتظامیہ نے ایسا کیا ہوگا۔ اس کے باوجود ایسا کیوں کیا گیا، اس کی تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے سینہ پر ایس سی،ایس ٹی لکھے جانے کی تصدیق کی ہے۔ 


Share: