ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مدھیہ پردیش کانگریس حکومت کا نیامنصوبہ، اب مقامی ٹھیکوں پر ملے گی غیر ملکی شراب

مدھیہ پردیش کانگریس حکومت کا نیامنصوبہ، اب مقامی ٹھیکوں پر ملے گی غیر ملکی شراب

Wed, 13 Mar 2019 21:19:45    S.O. News Service

بھوپال،13 مارچ(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) لوک سبھا انتخابات کے درمیان مدھیہ پردیش کی نئی حکومت ریاست کے آمدنی میں اضافہ کی قواعد میں جٹ گئی ہے اور کانگریس کی کمل ناتھ حکومت نے زیادہ سے زیادہ آمدنی کمانے کا منفرد انداز نکالا ہے۔ریاستی حکومت نے آبکاری کی پالیسی میں تبدیلی کر مقامی شراب کی دکانوں پر غیر ملکی شراب فروخت کرنے کی منصوبہ بندی کو ہری جھنڈی دے دی ہے، لیکن ضابطہ اخلاق کے سبب اس کی منظوری کے لئے الیکشن کمیشن کے پاس بھیجا گیا ہے۔اس کے ساتھ ہی شراب کی دکانوں کے لئے لائسنس فیس میں بھی 20 فیصد کا اضافہ کا جو تجویز کابینہ نے حال ہی میں پاس کیا تھا اسے بھی الیکشن کمیشن کی اجازت کے بعد ہی لاگو کیا جائے گا۔اس کا مقصد آبکاری فیس کے ذریعے آمدنی کی کمائی میں اضافہ ہے، لیکن ضابطہ اخلاق کے سبب حکومت اسے براہ راست لاگو نہ کرکے الیکشن کمیشن کی منظوری کے بعد ہی لاگو کر سکتی ہے۔آپ کو بتا دیں کہ مدھیہ پردیش میں ملکی و غیر ملکی شراب کی مجموعی طور پر 3200 دکانیں ہیں، ان میں سے 2200 کے قریب مقامی شراب کی دکانیں ہیں تو وہیں 1000 کے قریب غیر ملکی شراب کی دکانیں ہیں۔ظاہر ہے کہ ریاست میں مقامی شراب شاپ زیادہ ہیں اور نئی دکان نہیں کھولتے ہوئے مقامی شراب کی دکان سے غیر ملکی شراب فروخت ہونے پر حکومت کو آمدنی میں قریب 1450 کروڑ کی اضافی آمدنی مل سکے گی۔


Share: