ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ماہی گیروں کی واپسی پر حکم دینے سے سپریم کورٹ کا انکار

ماہی گیروں کی واپسی پر حکم دینے سے سپریم کورٹ کا انکار

Wed, 22 Apr 2020 16:44:27    S.O. News Service

نئی دہلی،22؍اپریل(ایس او نیوز؍یو این آئی)سپریم کورٹ نے ایران سے ہندوستانی ماہی گیروں کو واپس لانے اور ان تک مالی مدد پہنچانے سے متعلق عرضی پر منگل کو کوئی حکم جاری کرنے سے انکار کردیا۔جسٹس این. وی رمن،جسٹس کشن کول اور بی آر گوئی کی بینچ نے ویڈیو کانفرنسنگ سماعت کے دوران کہاکہ فی الحال ہم کوئی حکم نہیں دیں گے۔

عدالت نے یہ بات اس وقت کہی جب حکومت کی طرف سے سالسیٹر جنرل تشار مہتا نے اعلیٰ عدالت سے کہا کہ ایران بھی لاک ڈاؤن ہے اور وہاں انٹرسٹیٹ سرحد سیل ہے۔انہوں نے کہا کہ ہندوستانی سفارت خانہ دوردرازعلاقوں میں مقیم ان لوگوں کے رابطے میں ہے۔سبھی لانگ ٹرم ویزا پر ہیں،ان کے پاس ضروری کھانے پینے کی اشیاء موجود ہیں ساتھ ہی واٹس ایپ کنکشن بھی ہے۔

درخواست گزارمتھولنگم کی جانب سے پیش سینئر ایڈوکیٹ گوپال شنکرنارائن نے کہا کہ ان کے پاس اس بات کے ثبوت ہیں کہ وہاں ہندوستانی ماہی گیروں سے کھانے پینے کے اضافی چارج لئے جارہے ہیں۔ مہتا نے عرضی میں لگائے گئے الزامات اورمسٹرشنکر نارائن کی دلیلوں میں تضاد کا مسئلہ اٹھایا۔اس کے بعد، عدالت نے کہا کہ کورونا کا مسئلہ دنیا بھر میں ہے اور حکومت جتنا کرسکتی ہے کررہی ہے۔جسٹس رمن نے کہا کہ وہ (ہندوستانی ماہی گیر) طویل ویزا کی مدت پر ہیں، وہ واٹس ایپ کے ذریعے رابطے میں ہیں۔ حکومت کوموجودہ حالات کے مطابق کارروائی کرنے دیجئے۔


Share: