ممبئی،29؍ستمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)c پولیس سے پہلے منظوری لئے بغیر عوامی ریلی منعقد کرنے کے سلسلے میں عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر کجریوال، سماجی کارکن میدھا پاٹکر سمیت دیگر کے خلاف مہاراشٹر پولیس ایکٹ کی مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ ان الزامات کے لئے انہیں آٹھ دن کی قید یا 1000 روپے تک کے جرمانے کی سزا ہو سکتی تھی۔میٹروپولیٹن مجسٹریٹ پی کے دیش پانڈے نے کجریوال اور دیگر کو جمعہ کو بری کرتے ہوئے کہا کہ پولیس ملزمان کو ریلی کے لئے تحریری طور پر منع دینے میں ناکام رہی۔عدالت نے یہ بھی کہا کہ پولیس اپنے کیس کی حمایت میں کوئی الیکٹرانک ثبوت پیش کرنے میں بھی ناکام رہی جبکہ پہلی سماعت کے دوران اس نے دعوی کیا تھا کہ اس کے پاس کچھ سی سی ٹی وی فوٹیج ہیں جو اس معاملہ میں معاون ہوں گے۔عدالت نے کہا کہ پولیس گواہوں کے بیانات وقت پر درج کرنے میں ناکام رہی۔اس سال مارچ میں گزشتہ سماعت کے دوران ملزمان کے وکلانے عدالت سے درخواست کی تھی کہ انہیں بری کیا جائے ۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے پولیس اور شہر حکام کے پاس کافی پہلے ریلی کے لیے ضروری اجازت حاصل کرنے کے لئے درخواست دی تھی۔