کولکاتہ،21/اکتوبر(ایس او نیوز/ آئی این ایس انڈیا) مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی نے جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلی اور نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ کو پیر کو سالگرہ پرمبارک ہو دیں اور یقین دلایا کہ وہ مشکل وقت میں ان کے ساتھ کھڑی ہیں۔انہوں نے عبداللہ سے مثبت رہنے کی اپیل کی اور ان کے اچھی صحت کی دعاکی بنرجی نے ٹویٹ کیا کہ فاروق عبداللہ جی آپ کو سالگرہ مبارک ہو۔یہ آپ کے لئے مشکل وقت ہے۔ہم آپ کے ساتھ کھڑے ہیں۔براہ مہربانی مثبت رویہ اپنا ئے رہیے۔ہم آپ کی اچھی صحت کی دعا کرتے ہیں۔
جموں کشمیر کو خصوصی ریاست کا درجہ دینے والے آئین کے آرٹیکل 370 کے زیادہ تر دفعات کی منسوخی کے بعد 82 سالہ عبداللہ کو پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت حراست میں لے لیا گیا تھا۔عبداللہ اور بنرجی کے اچھے تعلقات ہیں اور انہوں نے 19 جنوری کو کولکاتہ میں منعقد ’متحد ہندوستان ریلی‘ میں بھی حصہ لیا تھا۔