ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / غیر قانونی گوا شراب پر کاروار محکمہ ایکسائز کا چھاپہ؛ ایک لاکھ مالیت کی شراب ضبط

غیر قانونی گوا شراب پر کاروار محکمہ ایکسائز کا چھاپہ؛ ایک لاکھ مالیت کی شراب ضبط

Sat, 09 Feb 2019 14:11:52    S.O. News Service

کاروار9/فروری (ایس او نیوز)  کاروار کے مُڈگیری کے جنگلاتی علاقہ میں غیر قانونی طور پر شراب   لے جانےکے دوران محکمہ ایکسائز نے چھاپہ مارتے ہوئے ایک لاکھ مالیت کی شراب سمیت پانچ لوگوں کو حراست میں لے لیا ہے،  چھاپے کی یہ کاروار سنیچر صبح پیش آئی۔

محکمہ ایکسائز کے ذرائع کے مطابق یہ لوگ گوا کی شراب غیر قانونی طور پر  مُڈگیری لے جارہے تھے، جس کے دوران چھاپہ مارا گیا۔ ان کے پاس سے 389 لیٹر گوا کی شراب ضبط کی گئی ہے ۔

گرفتار شدگان کی شناخت جوسف، عبداللہ، ستیش ، دیپک اور  سریش کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ ان کا تعلق سے مُڈگیری اور ہوٹے گالی کے دیہاتوں سے بتایا گیا ہے۔

کاروار محکمہ ایکسائز کے پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے۔


Share: