ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / عدالت نے خالی سیٹیں پُر کرنے کے لیے کاؤنسلنگ کی میعاد بڑھانے سے انکارکیا 

عدالت نے خالی سیٹیں پُر کرنے کے لیے کاؤنسلنگ کی میعاد بڑھانے سے انکارکیا 

Sat, 22 Jun 2019 11:17:19    S.O. News Service

نئی دہلی،22/جون (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) سپریم کورٹ نے جمعہ کو ڈیمڈ یونیورسٹیوں اور کالجوں میں پوسٹ گریجویٹ میڈیکل کورس کی خالی پڑی 603 سیٹیں بھرنے کے لیے کاؤنسلنگ کی میعاد بڑھانے سے انکار کر دیا۔جسٹس دیپک گپتا اور جسٹس سوریہ کانت کی نے ایجوکیشن پروموشن سوسائٹی آف انڈیا کی جانب سے دائر درخواست مسترد کر دی۔عرضی میں خالی نشستیں بھرنے کے لیے کاؤنسلنگ کی میعادبڑھانے کی مانگ کی گئی تھی۔ایجوکیشن پروموشن سوسائٹی آف انڈیا ملک کے 1,300سے زیادہ تعلیمی اداروں کا ایک رجسٹرڈگروپ ہے۔عدالت عظمی نے پہلے کہا تھا کہ سوال یہ نہیں ہے کہ اس کے پاس ایسا کرنے کی طاقت ہے یا نہیں، سوال یہ ہے کہ اس اندراج کے طے پروگرام میں مداخلت کر کے ڈیمڈ یونیورسٹیوں اور کالجوں کو ان خالی سیٹوں کو بھرنے کی اجازت دینی چاہئے یا نہیں۔ڈیمڈ یونیورسٹیوں اور کالجوں کا دعوی ہے کہ گریجویٹ میڈیکل کورس میں تقریباً ایک ہزار سیٹیں خالی ہیں اور اگر کاؤنسلنگ کی میعاد بڑھائی جاتی ہے تو ان سیٹوں کو بھرا جا سکتا ہے۔


Share: