بنگلورو،31؍اکتوبر(ایس او نیوز) امسال سفر حج بیت اﷲ پر جانے کے خواہشمند عازمین کو پاسپورٹ حاصل کرنے میں سہولت کے لئے ریجنل پاسپورٹ آفس بنگلور کی طرف سے ایک خصوصی پاسپورٹ میلے کا اہتمام 3؍ نومبر 2018 کو کیاگیاہے۔ اس پاسپورٹ میلے میں شرکت کے لئے اپائنٹمنٹ یکم نومبر 2018کی شام 4-30 بجے جاری کئے جائیں گے۔ ریجنل پاسپورٹ افسر بھرت کمار کت اتی کی طرف سے جاری ایک اخباری بیان کے مطابق عازمین حج جو پاسپورٹ کے لئے درخواست دینا چاہتے ہیں انہیں درخواست داخل کرنے کے لئے حج کمیٹی کی طرف سے ایک مکتوب جمع کرانا ہوگا جس کی بنیاد پر انہیں خصوصی میلے میں پاسپورٹ کی درخواست جمع کرانے کا موقع دیا جائے گا۔