ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / طیاروں سے کھانا ’چرانے‘ کے الزام میں ایئر انڈیا کے چار ملازمین کے خلاف کارروائی

طیاروں سے کھانا ’چرانے‘ کے الزام میں ایئر انڈیا کے چار ملازمین کے خلاف کارروائی

Tue, 05 Mar 2019 00:19:05    S.O. News Service

نئی دہلی ،04 ؍مارچ (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) ایئر انڈیا نے طیاروں سے کھانا اور راشن کی’چوری' کے الزام میں اپنے چار ملازمین کے خلاف تادیبی کارروائی کی ہے۔قومی ایئر لائن کے سینئر حکام نے یہ معلومات دی۔بتا دیں کہ ایئر انڈیا کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر اشونی لوہانی نے اگست، 2017 میں ایک خط لکھ کر کہا تھا کہ ایسا دیکھا گیا ہے کہ گراؤنڈ عملے اور افسران ہوائی جہاز کے اندرپہنچنے کے بعد بچے ہوئے کھانے اور راشن کااستعمال اپنے ذاتی استعمال کے لئے کرتے ہیں۔اس میں کہا گیا تھاکہ اس طرح کے افعال میں ملوث افسران کو معطل کر دیا جائے گا۔ایئر انڈیا کے ایک سینئر افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ اگست 2017 میں سرکلر جاری کئے جانے کے بعد سے ایئر لائن نے بچے ہوئے کھانے اور راشن کی چوری کرتے ہوئے پائے گئے کیٹرنگ محکمہ کے دو ملازمین اور کیبن عملہ کے دو ملازمین کے خلاف کارروائی کی ہے۔افسر نے بتایا اس کام میں ملوث پائے جانے پر کیٹرنگ محکمہ کے ایک اسسٹنٹ منیجر اور ایک سینئر اسسٹنٹ کو بالترتیب 63 دن اور تین دن کے لئے معطل کر دیا گیا تھا۔حکام نے بتایا کہ گزشتہ سال مارچ میں نئی دہلی۔سڈنی راستے کے کیبن عملہ کے دو اراکین کو خبردار کیا گیا اور گھریلو پروازوں تک محدود کر دیا گیا۔ایئر انڈیا نے اس بارے میں پوچھے گئے سوالات پر کوئی رد عمل ظاہر نہیں کیا۔
 


Share: