صنعاء،25؍جون ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) یمن میں حوثیوں کے گڑھ صعدہ گونری میں سرکاری فوج اور اتحادی فوج کے مشترکہ حملوں میں باغیوں کو بھاری جانی اور مالی نقصان پہنچایا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق صعدہ میں عقبہ مران کے مقام پر حملوں میں 41 حوثی باغی ہلاک اور ان کی گاڑیاں اور اسلحہ تباہ ہوگیا۔عرب اتحاد کے ایک ذریعے کا کہنا ہے کہ صعدہ میں لبنانی شیعہ ملیشیا حزب اللہ کا ایک کمانڈر اور اس کے ساتھ دیگر ساتھی بھی مارے گئے ہیں۔