ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / شیوسینا نے پی ایم مودی کو’فرسودہ بیان‘ پر دکھایا آئینہ ، کسانوں کی خودکشی دوگنی ہوئی ہیں، آمدنی نہیں: شیو سینا 

شیوسینا نے پی ایم مودی کو’فرسودہ بیان‘ پر دکھایا آئینہ ، کسانوں کی خودکشی دوگنی ہوئی ہیں، آمدنی نہیں: شیو سینا 

Sat, 23 Jun 2018 11:56:38    S.O. News Service

ممبئی،23؍جون ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) شیوسینا کا بی جے پی اور نریندر مودی کو نشانہ بنانے کاہنوز سلسلہ جاری ہے۔ شیوسینا نے آج مودی کے کسانوں سے براہ راست بات چیت پروگرام کو لے کر ان کی تنقید کی ہے ۔ شیوسینا نے کہا کہ صرف کسانوں کی خودکشی دوگنی ہوئی ہیں، ان کی آمدنی نہیں۔ مودی نے سیدھا ڈائیلاگ پروگرام کے تحت گذشتہ بدھ کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ملک بھر کے 600 اضلاع کے کسانوں سے بات کی تھی۔ مودی نے بتایا تھا کہ ان کی حکومت نے کس طرح سے زراعت بجٹ دوگنا کرکے 2.12 لاکھ کروڑ روپے کیا ہے اور کس طرح سے وہ کسانوں کی آمدنی کو دوگنا کرنے کی سمت میں کام کر رہی ہے ۔ مودی کے دعووں کو لے کر شیوسینا اپنے ترجمان ’سامنا‘ میں تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ موجودہ حکومت کی کبھی نہ ختم ہونے والی اعلانات اور جملوں سے ملک تھکا چکا ہے۔ سامنا کے اداریہ میں لکھا گیا ہے کہ ملک موجودہ حکومت کی کبھی نہ ختم ہونے والی اعلانات اور جملوں سے تھک چکا ہے۔ کسانوں کی آمدنی 2022 تک دوگنا کرنے کی وزیر اعظم مودی کا اعلان کوئی نیا نہیں ہے ؛بلکہ وہی گھسا پٹا اور دقیانوسی جملہ ہے۔بی جے پی نے 2014 کے انتخابی منشور میں بھی اسی کا وعدہ کیا تھا اور اس سے اس اقتدار میں آنے میں مدد ملی تھی ۔ سامنا میں لکھا ہے کہ انہوں نے وہی پرانی کیسٹ نکال دیا۔ شیوسینا نے کہا کہ بی جے پی کو اقتدار میں لانے والے کسان اب ’کوما‘ میں چلے گئے ہیں۔ کسانوں کی آمدنی کو دوگنا کرنے کے لئے بجائے ان کی حالت مزید ناگفتہ بہ ہوگئی ہے ۔ مراٹھی زبان کے روز نامہ سامنا میں لکھا ہے کہ مودی کو اپنے ڈائلاگ میں اس کا انکشاف کرنا چاہئے تھا کہ کسانوں کی آمدنی کو دوگنا کرنے کے لئے گذشتہ چار سالوں میں کیا اقدامات کئے گئے ہیں اور کیا ان کے لئے اچھے دن آگئے ہیں۔ شیوسینا نے سوال کیا کہ اگر مودی حکومت نے کسانوں کے مفاد میں مثبت فیصلے کئے گئے ہیں تو وہ زمین پر نظر کیوں نہیں آتے ۔ 


Share: