ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / شیوسینا لیڈر کے خلاف کارروائی کیوں نہیں ہوئی، یہ کیسی منافقت: امراوتی تشدد میں بی جے پی لیڈر کی حراست پر رام کدم

شیوسینا لیڈر کے خلاف کارروائی کیوں نہیں ہوئی، یہ کیسی منافقت: امراوتی تشدد میں بی جے پی لیڈر کی حراست پر رام کدم

Mon, 15 Nov 2021 19:19:49    S.O. News Service

ممبئی،15/ نومبر (آئی این ایس انڈیا) مہاراشٹر کے امراوتی شہر میں ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے بند کے دوران بڑے پیمانے پر پتھراؤ ہوا اور دکانوں کو نقصان پہنچایا گیا۔ مظاہرین نے پولیس اور صحافیوں پر پتھراؤ بھی کیا۔ پولیس نے ہنگامے کے بعد آج صبح بی جے پی لیڈر اور سابق وزیر زراعت انل بونڈے کو حراست میں لیا۔ بی جے پی لیڈر کی گرفتاری کے بعد ریاست کی سیاست گرم ہوگئی ہے۔ بی جے پی کے ترجمان رام کدم نے کہا کہ مہاراشٹر میں فرقہ وارانہ تشدد بھڑکا نے کے لیے مہاراشٹر حکومت کا ہاتھ ہے۔ کدم نے الزام لگایا کہ مہاراشٹر کی سرزمین پر ہونے والے فرقہ وارانہ فسادات کے پیچھے مہاراشٹر کی حکومت سازش کی ہے اور وہ بی جے پی لیڈر کو گرفتار کر رہی ہے۔یہ کیسی منافقت ہے،کیسی ستم ظریفی ہے کہ شیوسینا کے لیڈران تریپورہ میں جوواقعہ ہوا ہی نہیں اس واقعہ کو دکھا کر بھڑکانے والی تقریریں کرتے ہیں۔ اس پر کوئی کارروائی نہیں۔ کانگریس لیڈر راہل گاندھی کا بیان دیکھیں، راشد علوی کا بیان دیکھیں۔ اسی دوران سلمان خورشید کی کتاب آتی ہے، جس میں ہندوؤں کے خلاف قابل اعتراض تقریر کا استعمال کیا گیا ہے۔بی جے پی کے ترجمان نے کہا کہ ان تمام نکات کو جوڑیں، فرقہ وارانہ فسادات سے پہلے مہاراشٹر کے مختلف مقامات پر ہزاروں لوگ جمع ہوتے ہیں۔ وہاں بتایا جاتا ہے کہ کوئی کام پر نہیں جائے گا۔ بتایا جاتا ہے کہ اس طرح فساد ہو جائے گا۔ اس وقت مہاراشٹر کی جانچ ایجنسی کیا کر رہی تھی؟ کیا وہ سو رہے تھے یا مہاراشٹر حکومت نے ان کی رپورٹ پر عمل نہیں کیا۔ ذمہ داروں کے خلاف کارروائی نہیں ہو رہی۔ بی جے پی لیڈر کے خلاف اپنا داغدار چہرہ چھپانے کے لیے کارروائی نہیں کی جا سکتی۔ کانگریس اور مہاراشٹر حکومت نے فساد برپا کیا ہے تاکہ انتخابات میں فائدہ ہو۔پولیس نے اس معاملے میں اب تک کل 15 ایف آئی آر درج کی ہے اور اب تک کل 54 لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس نے اب بی جے پی کارکنوں کے گھر تلاشی مہم جاری کر دی ہے۔ آج صبح بی جے پی کے سینئر لیڈر اور مہاراشٹر کے سابق وزیر زراعت ڈاکٹر انیل بونڈے کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔ بی جے پی کے باقی کارکن فی الحال پولیس کی گرفت سے باہر ہیں۔


Share: