ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / شیلانگ میں سکھوں کے خلاف تشدد کے سلسلے میں وزیر اعلیٰ کو مکتوب

شیلانگ میں سکھوں کے خلاف تشدد کے سلسلے میں وزیر اعلیٰ کو مکتوب

Sun, 10 Jun 2018 23:46:09    S.O. News Service

نئی دہلی10جون(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) صدردہلی اقلیتی کمیشن ڈاکٹر ظفرالاسلام خان نے کونراد سنگما وزیر اعلیٰ میگھالیا اور شیلانگ کے ڈپٹی کمشنر پیٹر سنسان ڈکھار کو خط لکھ کر شیلانگ میں سکھوں کے خلاف ہونے والے تشدد کے سلسلے میں سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ڈاکٹر ظفرالاسلام نے اپنے خط میں امیدظاہرکی ہے کہ ’’شیلانگ کی انتظامیہ حالات کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے بغیر کسی امتیاز کے صحیح قانونی قدم اٹھائے گی اور مسلح گروہوں کو اس بات کی ہرگز اجازت نہیں دے گی کہ وہ سڑکوں پر اپنا قانون چلائیں۔ مسلح گروہوں کی بالادستی کا مطلب ہے کہ قانونی اتھارٹی اپنے قانونی اور آئینی واجبات کو ادا کرنے میں ناکام ہوگئی ہے‘‘۔


Share: