کاروار،3؍اپریل (ایس او نیوز) ضلع شمالی کینرا کے ایس پی شیواپرکاش دیوراج نے بتایا ہے کہ دہلی کے تبلیغی مرکز میں جانے والے 8افراد کی نشاندہی کرلی گئی ہے۔ ان میں سے دو افراد کے گلے سے تھوک کے نمونے حاصل کرکے جانچ کے لئے بھیجا گیا ہے۔
ایس پی نے بتایا کہ اس اجتماع میں ضلع شمالی کینرا سے 25افرادشریک ہونے کی فہرست محکمہ پولیس کو دستیاب ہوئی ہے۔لیکن اب تک آٹھ افراد کی نشاندہی کی گئی ہے اور ان میں سے دو لوگوں کے نمونے جانچ کے لئے بھیجے گئے ہیں جبکہ بقیہ لوگوں کی اسکریننگ کی گئی ہے۔اس کے علاوہ یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ان میں سے کئی لوگ ضلع سے باہر ہیں اس لئے ان کے بارے میں تحقیق کی جارہی ہے۔