ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / شرالی :شدت کی گرمی میں بھی عوام کو شمس توانائی سے پانی سپلائی کرتی گرام پنچایت

شرالی :شدت کی گرمی میں بھی عوام کو شمس توانائی سے پانی سپلائی کرتی گرام پنچایت

Sun, 26 Mar 2017 18:59:29    S.O. News Service

بھٹکل:26/مارچ(ایس اؤنیوز)گرمی کی شدت اور پریشانی کے عوض اکثر یہی کہتے ہیں کہ جناب ! کوئی بھی موسم ہو لیکن گرمی کا نہ ہو۔ گھر میں راحت پانے بیٹھے لوگ بھی اپریل اور مئی کیسے ختم ہوگا اسی انتظار میں رہتےہیں، ندی ، نالے خشک ہوکر پینے کے پانی کے لئے حیران پریشان ہونے والے موسم میں شرالی کے موگیرکیری کے عوام شدت کی گرمی کا زبر د ست فائدہ اٹھاتے ہوئے شمسی توانائی سےکوؤوں کا پانی حاصل کررہے ہیں۔

سال بہ سال گرمی کی حدت میں لگاتار اضافہ ہورہاہے، کپڑےوغیرہ دھونےکےلئے پاک صاف پانی کی تلاش کرنے والے بھٹکل کے لوگ اب پینے کے لئے صاف ستھرا پانی ملے تو بس کہنے لگے ہیں۔ عوام کو پینے کا پانی فراہم کرنے کے لئے سرکاری منصوبہ جات،منظور کی جانے والے رقومات کا کوئی شما رنہیں کرسکتا۔ بعض مقامات پر پانی دستیاب نہیں تو کچھ منصوبہ جات ادھورے ہیں۔ اور کچھ جگہوں پر محکمہ آب پاشی کے منصوبے جاری ہیں تو وہاں بجلی کا بل پانی کو ہضم کر رہا ہے، دیہی علاقوں میں مقامی انتظامیہ کو بجلی کا بل ادا کرنا ہی ایک بڑا مسئلہ ہے، بے شمار مسائل کو بالائے طاق رکھتے ہوئے بھٹکل کے شرالی گرام پنچایت کی طرف سے گذشتہ 3سالوں سے شمسی (سولار)توانائی کے ذریعےموگیر کیری علاقہ میں 90 سے زائد خاندانوں کو کنوؤوں کا پانی سپلائی کیا جارہاہے۔ علاقہ کے ہر گھر کو روانہ 1000لیٹر پانی مہیا ہوتاہے شرالی کے گڈی ہتلو کے قریب والے کوئیں کو 7.5ایچ پی موٹر پمپ نصب کیا گیا ہے ۔30پانیل شمسی توانائی پانی سپلائی کرنے کے لئے کافی ہوتی ہے۔ موسم باراں میں تھوڑا کم استعمال ہوتاہے لیکن سال کے بارہ مہینے علاقہ کو پانی سپلائی کرنے کا یہی اہم ذریعہ ہے۔ سالانہ بجلی کا بل 30ہزار سے بھی کم ہے۔ بجلی بل سے موازنہ کریں تو سالانہ کم سے کم 15-20ہزار روپئے کی بچت ہوتی ہے۔ شرالی گرام پنچایت صدر وینکٹیش نائک نے اس سلسلے میں گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ موگیرکیری میں میٹھے پانی کا کوئی کنواں نہیں ہے، وہاں نمکین پانی کے کنوئیں بھرے پڑے ہیں ،سال بھر دوسروں پر ہی منحصر رہنا ان کی مجبوری ہے، بجلی چلی گئی تو حالات کافی پریشان کن ہوتے ہیں، اسی لئے شمسی توانائی کی طرف رخ کرتے ہوئے اس کو اہمیت دی گئی ہے۔ ابتداء میں زیادہ خرچ ہونے کے علاوہ شمسی توانائی کا استعمال ہر طرح سے فائدہ مند اور بہتر ہونے کی بات کہی۔

26march2.JPG


Share: