ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / شام کے حوالے سے پوتین اور ٹرمپ کی بات چیت مشکل ثابت ہو گی : روس

شام کے حوالے سے پوتین اور ٹرمپ کی بات چیت مشکل ثابت ہو گی : روس

Tue, 17 Jul 2018 12:18:49    S.O. News Service

ماسکو17جولائی (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )روسی میڈیا ایجنسی نے پیر کے روز کرملن ہاؤس کے ترجمان دِمتری بیسکوف کے حوالے سے بتایا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی صدر ولادی میر پوتین کے درمیان شام کے حوالے سے بات چیت مشکل ہو گی، اس کی وجہ روس کے حلیف اور شام کے تنازع میں ایک با اثر فریق ایران کے بارے میں امریکا کا موقف ہے۔

بیسکوف کے مطابق وہ امید کرتے ہیں کہ ہلسنکی کی بات چیت امریکی اور روسی تعلقات کو درپیش حالیہ بحران سے دور ہو گی۔ کرملن کے ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ نیٹو اتحاد کے بجٹ میں کسی بھی قسم کا اضافہ روس کو چوکنّا کر دینے پر مجبور کر دے گا۔


Share: