ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سیتارام یچوری کوینس یونیورسٹی میں لیکچر دیں گے 

سیتارام یچوری کوینس یونیورسٹی میں لیکچر دیں گے 

Tue, 01 May 2018 01:12:00    S.O. News Service

نئی دہلی ، 30اپریل ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) سی پی ایم کے جنرل سکریٹری سیتا رام یچوری برطانیہ واقع کوینس یونیورسٹی میں سیاسی متبادل کے طور پر بائیں بازو نظریات کی مطابقت پر لیکچر دیں گے۔پارٹی کی جانب سے آج جاری ریلیز کے مطابق یچوری دو سے چھ مئی تک برطانیہ کے دورے کے دوران مختلف پروگراموں میں حصہ لیں گے۔اس دوران وہ تین مئی کو کوینس یونیورسٹی طلبا یونین اور دیگر تنظیموں کی طرف سے منعقد سیمینار میں امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے اقتدار میں آنے کے بعد دنیا میں سیاسی متبادل کے طور پر کمیونزم کی مطابقت پر لیکچر دیں گے۔اس کے بعد چار مئی کو یچوری ڈبلن میں ثقافتی اور سیاسی تنظیم انقلاب کے ذریعہ منعقد یوم مئی پروگرام میں مہمان خصوصی کے طور شرکت کریں گے۔جبکہ پانچ مئی کو وہ لندن یونیورسٹی کی طرف سے مارکسزم کی عالمی افادیت کے موضوع پر منعقد بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔
 


Share: