بنگلورو،28؍دسمبر(ایس او نیوز) کسی دورمیں کرناٹک کے مسلمانوں کے مرکزی ادارے کی حیثیت رکھنے والے سنٹرل مسلم اسوسی ایشن آف کرناٹک کی 30رکنی مجلس عاملہ کے لئے انتخابات کروائے گئے۔ اس ادارے کے 6469لائف ممبرو ں میں سے صرف 767ممبران نے اس ادارے کی مجلس منتظمہ کو اگلے تین سال کی مدت کے لئے منتخب کیا۔ عباس خان کالج کے احاطہ میں انتخاب سے پہلے سی ایم اے کی 90ویں سالانہ جنرل باڈی میٹنگ کا اہتمام صدر ضیاء اللہ شریف کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں ادارے کے سالانہ حساب کتاب کو پیش کیا گیا۔اس کے بعد ادارے کی جنرل باڈی کے ممبران نے نئی مجلس منتظمہ کا انتخاب کیا۔ حسب توقع ادارے کی موجودہ مجلس منتظمہ کی طرف سے قائم سنڈکیٹ کے تمام 30امیدواروں کی کامیابی ہوئی۔مجلس منتظمہ کے لئے منتخب ہونے والے اراکین میں سب سے زیادہ 580ووٹ پریسٹیج گروپ کے چیر مین عرفان رزاق نے حاصل کئے جبکہ دوسرے نمبر پرادارے کے صدر اور انڈیا بلڈرس کے چیرمین ضیاء اللہ شریف نے 551ووٹ لے کر دوسرا مقام حاصل کیا۔ ان کے بعد دیگرکامیاب امیدوار اس طرح ہیں۔ ڈاکٹر طٰہٰ متین (546ووٹ)ایم ریاض احمد(526ووٹ)محمد رضوان نواب(520ووٹ)،افسر بیگ(509ووٹ)فاروق محمود (500ووٹ)محمد عمر سیٹھ (498ووٹ)، ڈاکٹر ایل اے جاوید (488ووٹ)،عادل احمد شریف(466ووٹ)عطار سید مرتضیٰ حسین (466ووٹ)، ڈاکٹر ظہیر الدین احمد(464ووٹ)، سید نظار احمد (460ووٹ)، سید نور الامین انور(456ووٹ)،جاوید احمد خان عرف جاوید پٹیل(453ووٹ)سید الطاف (449ووٹ)،یونس محمد(445ووٹ)،حسین شریف (443ووٹ)، دستگیر خان(443ووٹ)،عارف پاشاہ (442ووٹ)،مجاہد پاشاہ(439ووٹ)، ایچ ایس عشرت اللہ(437ووٹ)،نوید احمد خان(437ووٹ)،محمد مقصود اللہ بیگ (435ووٹ)،جے شفیع اللہ(431ووٹ)،محمد افسر(420ووٹ)،حبیب الرحمن پرویز(416ووٹ)،ریاض احمد شریف(412ووٹ)اور پیر پاشاہ کمال (387ووٹ) کامیاب امیدواروں میں شامل ہیں جبکہ دیگرامیدواران سے کم ووٹ لینے کے سبب منتخب نہ ہو سکے۔