سولیا8؍فروری (ایس او نیوز) سبرامینا میں بادلوں کی گرج اور بجلیوں کی کڑک کے ساتھ ہونے والی زبردست بارش کے دوران بجلی کی زد میں آنے والا ایک 19 سالہ نوجوان جل کر خاکستر ہوگیا ۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق بجلی گرنے سے ہلاک ہونے والے نوجوان کا نام پروین ہے جو کہ پلاتڈکا گاؤں کے رہنے والے کرشنپّا کا بیٹا تھا۔پروین میستری کا کام کیا کرتاتھا۔جب 7فروری کی شام کو 6بجے زورداربرسات ہونے لگی تو پروین اپنی موٹر سائیکل کو تارپولین سے ڈھانک رہا تھا، اسی وقت بجلی کڑکی اور پروین اس کی زد میں آگیا۔بجلی اتنی شدید تھی کہ پروین بری طرح جل چکا تھااس کے باوجود اسے فوری طورپر کڈباکمیونٹی اسپتال لے جایا گیا جہاں پر ڈاکٹروں نے معائنے کے بعد اسے مردہ قرار دیا۔
پولیس نے اس معاملے میں کیس درج کرلیا ہے۔