ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سولیا : کم عمر بیٹے کو چلانے دی دو پہیہ گاڑی ۔ باپ پر لگایا گیا 10 ہزار روپے جرمانہ 

سولیا : کم عمر بیٹے کو چلانے دی دو پہیہ گاڑی ۔ باپ پر لگایا گیا 10 ہزار روپے جرمانہ 

Sun, 19 Dec 2021 11:22:43    S.O. News Service

سولیا ،19؍ دسمبر (ایس او نیوز) اپنے کمر عمر بیٹے کو موٹر دو پہیہ گاڑی چلانے کے لئے دینا ایک باپ کو مہنگا پڑ گیا کیونکہ اس غیر قانونی حرکت کے لئے اسے 10 ہزار روپے کا جرمانہ ادا کرنا پڑا ۔

 ذرائع سے ملی اطلاع  کے مطابق سولیا تعلقہ کی عدالت نے اس طرح کا فیصلہ سنایا جو یقیناً اس طرح کی بے پروائی کا مظاہرا کرنے والے والدین کے لئے ایک وارننگ سے کم نہیں ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ دیوچلّا گاوں کے سریش نامی شخص نے اپنے کم عمر بیٹے دو پہیہ گاڑی چلانے کے لئے دی تھی ۔ سبرامنیا پولیس نے اس گاڑی کو روک کر اس پر کیس دائر کیا تھا ۔ عدالت میں یہ جرم ثابت ہوگیا تو جج نے سریش کو اپنی اس غیر قانونی حرکت کے لئے دس ہزار روپے جرمانہ ادا کرنے کا حکم سنایا ۔


Share: