ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سو میا ریڈی کے خلاف ایف آئی آرکی مخالفت میں کانگریس کا احتجاج

سو میا ریڈی کے خلاف ایف آئی آرکی مخالفت میں کانگریس کا احتجاج

Thu, 28 Jan 2021 11:46:19    S.O. News Service

بنگلورو،28؍جنوری(ایس او نیوز) رکن اسمبلی سومیا ریڈی کے خلاف ایف آئی آر درج کئے جانے کی مخالفت میں آج کانگریس نے شہر کے جئے نگر فورتھ بلاک میں احتجاج کیااوراسے واپس لینے کا پر زور مطا لبہ کیا۔

احتجاجی مظا ہرین نے کہا کہ کسان مخالف ز رعی قوانین کو واپس لینے کی مانگ کو لے کر کانگریس کی جانب سے کئے گئے احتجاج کے دوران پو لیس اہلکار پر حملہ کا جھو ٹا الزام لگاتے ہو ئے سیاسی انتقام کے تحت سومیا ریڈی کے خلاف ایف آئی آر داخل کیا گیا ہے۔سابق رکن پارلیمان وی ایس۔اگرپا نے کہا کہ سومیا ریڈی کے خلاف سیاسی سازش کے تحت ایف آئی آر داخل کیا گیا ہے۔

انہوں نے صاف طور پر کہا کہ کانگریس کے سینئر لیڈر و رکن اسمبلی رام لنگا ریڈی کا خاندان کبھی بھی غنڈہ گردی جیسی حرکت ہر گز نہیں کر سکتا،اب تک ان کے خلاف ایک بھی معا ملہ درج نہیں ہے۔اگرپا نے الز ام لگا یا کہ جس دن کانگریس کی جانب سے احتجاج کیا گیا تھا اسی دن پو لیس رکن اسمبلی سو میا ریڈی کو زبر دستی روکنے کی کوشش کی، ان کے ساتھ بد تمیزی کی تھی۔لیکن ایک سازش کے تحت ہوم گارڈس پر دبا ؤ ڈال کر سو میا ریڈی کے خلاف معا ملہ درج کروا یا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جس دن احتجاج کیا گیا تھا اسی دن سو میا ریڈی کے خلاف معا ملہ درج نہیں کیا گیا، بلکہ احتجاج کے 48گھنٹہ بعد سومیا ریڈی کے خلاف ایف آئی آر درج کیا گیا ہے،اس سے صاف ظاہر ہو تا ہے کہ یہ ایک سیاسی انتقام ہے۔اس موقع پر رکن کو نسل نارائن سوامی نے کہا کہ بی جے پی حکومت کی دھمکیوں سے کانگریس ڈر نے والی نہیں ہے۔انہوں نے مانگ کی کہ سو میا ریڈی کے خلاف درج ایف آئی آر کو فوری واپس لیا جا ئے،ورنہ کانگریس آنے والے دنوں میں سخت احتجاج کرے گی۔

اس موقع پر پر دیش کانگریس کمیٹی کے کار گزار صدر و رکن اسمبلی رام لنگا ریڈی،رکن کونسل بی کے ہری پر ساد،وی بی وینکٹیش،رکن اسمبلی سو میا ریڈی سمیت کانگریس کے دیگر لیڈران اور کارکن نے بڑی تعداد میں حصہ لیتے ہو ئے سومیا ریڈی کے خلاف درج ایف آئی آر کو واپس لینے کی مانگ کی۔


Share: