ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سنجے راوت کا بی جے پی پر نشانہ، کہا 2024 میں کانگریس کے ساتھ اتحادوالی حکومت اقتدارمیں آئے گی

سنجے راوت کا بی جے پی پر نشانہ، کہا 2024 میں کانگریس کے ساتھ اتحادوالی حکومت اقتدارمیں آئے گی

Sun, 31 Oct 2021 11:00:39    S.O. News Service

ممبئی، 31؍اکتوبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) شیوسینا کے رکن پارلیمنٹ سنجے راوت نے ہفتہ کو حکمراں جماعت بی جے پی پر تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس کے ساتھ اتحادوالی حکومت 2024 میں اقتدار میں آئے گی، جو موجودہ یک جماعتی حکومت کی حکمرانی کا خاتمہ کرے گی۔ پونے پریس کلب کے زیر اہتمام جے ایس کرندیکر میموریل لیکچر سے خطاب کے بعد پونے میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے راوت نے کہا کہ کانگریس کے بغیر کوئی حکومت نہیں بن سکتی، کانگریس ملک کی ایک بڑی پارٹی ہے۔ کانگریس اپوزیشن پارٹی بھی ہے اور دیگر علاقائی پارٹیاں بھی ہیں۔وہیںجب راوت سے سیاسی حکمت ساز پرشانت کشور کے مبینہ بیان کے بارے میں پوچھا گیا کہ ’بی جے پی کئی دہائیوں تک اقتدار میں رہے گی‘ تو انھوں نے کہا کہ بی جے پی ہندوستانی سیاست میں رہے گی لیکن اپوزیشن پارٹی کے طور پر۔ بی جے پی کا دعویٰ ہے کہ وہ دنیا کی سب سے بڑی پارٹی ہے۔ اگر دنیا کی سب سے بڑی پارٹی الیکشن ہار جاتی ہے تو وہ اپوزیشن پارٹی بن جاتی ہے۔ مثال کے طور پر مہاراشٹر میں بی جے پی 105 ایم ایل اے کے ساتھ اہم اپوزیشن پارٹی ہے۔بی جے پی کے زیر اقتدار اتر پردیش میں آئندہ اسمبلی انتخابات کے بارے میں بات کرتے ہوئے راوت نے کہاکہ فی الحال ہم دادرا، نگر حویلی اور گوا میں توجہ مرکوز کر رہے ہیں۔ یوپی انتخابات میں ابھی بھی وقت ہے، ہم یوپی میں چھوٹے کھلاڑی ہیں لیکن ہم الیکشن لڑیں گے۔


Share: