ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / سعودی عربیہ کے اسپتال میں کوما کی حالت سے گزررہے ابوبکر ماکڑے بنگلورو کے اسپتال میں زیر  علاج : مخلصین کی کاوشیں رنگ لائیں

سعودی عربیہ کے اسپتال میں کوما کی حالت سے گزررہے ابوبکر ماکڑے بنگلورو کے اسپتال میں زیر  علاج : مخلصین کی کاوشیں رنگ لائیں

Fri, 10 Feb 2017 20:42:56    S.O. News Service

بھٹکل:12/فروری    (ایس او نیوز)سڑک حادثےکا شکار ہو کر گذشتہ 9ماہ سے سعودی عربیہ کے اسپتال میں کوماکی حالت میں  رہے بھٹکل حنیف آباد کے ابوبکر ماکڑے کو جمعہ کی شام  طبی نگرانی میں بنگلورو لایاگیا۔

ہندوستانی وقت دوپہر 1بجے کے قریب سعودی عربیہ کی ائیر لائن ابوبکر ماکڑے کو لے کر اڑان بھری اور شام 40-05کو بنگلورو ہوائی اڈے پر لینڈ ہوئی۔ مرڈیشور کے ڈاکٹر وسیم مانی اور ایک نرس سمیت دومعاونین سفر کے دوران ابوبکر ماکڑے کی نگرانی کے لئے موجود تھے۔ ہوائی جہاز جیسے ہی بنگلورو کے ہوائی اڈے پر لینڈ ہوئی، انہیں منی پال کی ایمبولنس پر سیدھے منی پال اسپتال لے جایا گیا، جہاںابوبکر ماکڑےکی بیوی حبیب النساء ، سات سالہ بیٹا ایان اور سسر اِبّوعلی سمیت بنگلورمیں مقیم بھٹکل و مرڈیشور کے کافی نوجوان موجود تھے۔ ابوبکر کو دیکھتے ہیاس کے گھروالوں کیآنکھیں بھر آئیں،  اپنی بے بسی اور لاچاری سے جس کے چہرے کو دیکھنے کے لئے ترس گئے تھے آ ج کچھ مخلصوں کی وجہ سے وہ ان کے سامنے تھا۔ اس موقع پر انہوں نے تمام لوگوں سے ابوبکر کی جلد صحتیابی کے لئے دعائوں کی درخواست کی۔


Share: