سرسی 21/نومبر (ایس او نیوز) جان لیوا ہتھیار اورمرچی کے پاؤڈر کے ساتھ ہائی وے سے گزرنے والے لوگوں کونشانہ بنانے اور لوٹنے کی تیاری میں لگی ہوئی ایک پانچ رکنی گینگ کے دوافراد کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔
سرسی مارکیٹ تھانے کی پولیس نے مصدقہ اطلاع کی بنیاد پر ڈی وائی ایس پی جی ٹی نائک اور پی ایس آئی ناگپا کی قیادت میں دھاوا بولا تھا۔جس کے دوران گوا سے تعلق رکھنے والا آلیکس روڈریگس اور برائن آلمیڈا کو گرفتار کیا گیا۔ جبکہ گینگ کے دیگر ساتھی ڈیوڈ فرنانڈیز، منجو ناتھ پاٹنکر اور پون پالیکر موقع پر سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
پولیس کے بیان کے مطابق گرفتار شدہ ملزمین سے 4,950روپے مالیت کا گانجہ، ایک دو پہیہ گاڑی، دو موبائل فون، مرچی پاوڈر، لوہے کی سلاخیں اور دیگر چیزیں بر آمد کی گئی ہیں۔