ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / سرسی اور منڈگوڈ میں برسی بے موسم بارش سے 17بکریاں ہلاک ، فصلوں کو بھی ہوا نقصان

سرسی اور منڈگوڈ میں برسی بے موسم بارش سے 17بکریاں ہلاک ، فصلوں کو بھی ہوا نقصان

Mon, 29 Mar 2021 18:52:12    S.O. News Service

سرسی:29؍مارچ  (ایس اؤ نیوز)محکمہ موسمیات کی طرف سے  پیشگی اطلاعات  ملتے  ہی سرسی  اور منڈگوڈ کےکئی ایک علاقوں میں گرج کے ساتھ موسلادھار  بارش ہوئی ہے جبکہ  گرجدار آوازوں کے ساتھ   بجلی گرنے سے 17بکریاں ہلاک ہوگئی ہیں۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق سرسرسی کے کئی ایک مقامات پر طوفانی ہواؤں اور گرج کے ساتھ بارش  ہوئی  ہے۔ قریب ایک گھنٹے تک مسلسل اور موسلا دھار بارش برسنے کی وجہ سے دھان اور سونٹھ کی فصلوں کو نقصان پہنچا ہے۔ اسی طرح جوار کی فصل کو بھی تھوڑا بہت نقصان ہونے سے کسان مایوس دکھائی دے رہے ہیں۔ خیال رہے کہ ساحلی کرناٹکا سمیت ضلع اُترکنڑا،  دکشن کنڑا  اور اُڈپی میں  گذشتہ کچھ دنوں سے  شدید گرمی  سے لوگوں کا برا حال ہے۔  شدت کی حدت سے گرم ہوئی زمین پر بعض علاقوں میں برسی  بارش  سے متعلقہ علاقوں میں گرمی کی شدت میں تھوڑی کمی واقع ہوئی ہے۔

ایک طرف منڈگوڈ تعلقہ کے سنگن ہلی میں بجلی گرنے سے قریب 17بکریاں جائے وقوع پر  ہی ہلاک ہوئی تو  وہیں تھوڑی سی دوری پر نگرانی کرنے والا چرواہا کرشماتی طورپر ب چ گیا۔  محکمہ موسمیات کی مانیں تو  30مارچ تک ریاست کے مختلف اضلاع میں بارش  ہونے کی توقع ہے۔

سرسی_بارش_-_Copy.jpg


Share: