نئی دہلی،28/جولائی (ایس او نیوز/ آئی این ایس انڈیا) دہشت گردی کو فروغ دینے کے لئے سرحد پار سے جاری فنڈنگ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے قومی جانچ ایجنسی (این آئی اے) نے شمالی کشمیر کے ضلع بارہ مولہ میں 4 جگہوں پر چھاپے مارے ہیں۔ذرائع کے مطابق کچھ گھروں کی تلاشی کا کام جاری ہے۔آپ کو بتا دیں کہ وزارت داخلہ کا عہدہ سنبھالنے کے چند ہفتوں بعد ہی امت شاہ نے کہا تھا کہ سرحد پار سے جاری فنڈنگ کے خلاف کارروائی اور تیز کی جائے گی۔ گزشتہ ماہ ہی این آئی اے نے دہشت گرد فنڈنگ کی صورت میں پوچھ گچھ کے لئے علیحدگی پسند لیڈر مشرت عالم کو جموں و کشمیر کی جیل سے دہلی لے کر آئی تھی۔آپ کو بتا دیں کہ مشرت عالم اور دیگر علیحدگی پسند رہنماؤں آسیہ ادرابی اور شبیر شاہ پر لشکر طیبہ کے سربراہ حافظ سعید کے ساتھ دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔حافظ سعید 2008 کے ممبئی حملوں کا ماسٹر مائنڈ ہے جو اس وقت پاکستان میں ہے۔سال 2018 میں این آئی اے نے 12 لوگوں کے خلاف چارج شیٹ داخل کی تھی۔