ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سبریملا مندر میں خواتین کے داخلے کامعاملہ، فیصلے کا جائزہ لینے کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر

سبریملا مندر میں خواتین کے داخلے کامعاملہ، فیصلے کا جائزہ لینے کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر

Mon, 08 Oct 2018 20:36:17    S.O. News Service

نئی دہلی،8؍ اکتوبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) سپریم کورٹ میں ایک عرضی دائر کرکے کیرالہ کے سبریملا مندر میں تمام عمر کی خواتین کو داخلے کی اجازت دینے والے آئین کی بینچ کے فیصلے کا جائزہ لینے کی درخواست کی گئی ہے۔شیلجا وجین نے ایک پٹیشن دائر کرکے کہا ہے کہ سبریملا مندر میں تمام عمر کی خواتین کو داخلے کی اجازت دینے والا 28 ستمبر کا فیصلہ اگر درست نہیں بھی ہے تو وہ غیر معقول اور حمایت سے پرے ہے۔ غور طلب ہے کہ اس وقت کے چیف جسٹس دیپک مشرا کی صدارت والی پانچ رکنی آئینی بنچ نے 4:1کی اکثریت کے فیصلے میں، سبریملا مندر میں تمام عمر کی خواتین کو داخلے کی اجازت دے دی۔بنچ نے مندر میں داخلے پر لگی پرانی پابندی کو صنفی امتیاز اور ہندو خواتین کے مذہبی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیا تھا۔


Share: