نئی دہلی،یکم جنوری (آئی این ایس انڈیا) کورونا،کوروناکرتے ہوئے سال گزر گیا۔ نیا سال نئی توقعات لے کر آیا ہے۔ نئے سال پر کچھ بہتر توقعات ہیں۔ کچھ نئی کامیابیوں کی توقع ہے۔ اور کچھ بہتر تبدیلیوں کی توقعات ہیں، ایسی ہی بہت ساری تبدیلیاں آج سے ہمارے اور آپ کے لیے ہونے جارہی ہیں۔ یو پی آئی سے لے کر چیک کی ادائیگی تک، میوچل فنڈس سے لے کر لائف انشورنس اور واٹس ایپ کے آپریشن تک میں آج سے کئی تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں۔
یکم جنوری سے چیک پیمنٹ سسٹم میں ایک بہت بڑی تبدیلی آنے والی ہے۔ ریزرو بینک آف انڈیا نے یکم جنوری 2021 ء سے پوزیٹیو پیمنٹ سسٹم کو متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔ اس نئے قاعدے کے تحت 50000 روپے سے زائد کی ادائیگی سے متعلق مطلوبہ تفصیلات کی دوبارہ تصدیق کی ضرورت ہوگی۔ چیک کے ذریعے ادائیگی کا یہ نیا قاعدہ 1 جنوری 2021 سے نافذہوگا۔ لینڈ لائن سے موبائل فون پر کال کرنے کا طریقہ بدل جائے گا۔ یکم جنوری سے اگر آپ لینڈ لائن سے موبائل فون پر کال کریں گے تو نمبر سے پہلے صفر لگانالازمی ہوگا۔ فرض کیجیے کسی شخص کا موبائل نمبر 9898888XXX ہے۔ اب اگر آپ یہ نمبر کسی لینڈ لائن فون سے ڈائل کرتے ہیں تو پہلے آپ صفر ڈائل کریں گے۔ یعنی لینڈ لائن سے ڈائل نمبر 09898888XXX ہوگا۔ فی الحال یہ سہولت آپ کے علاقے سے باہر کال کے لئے دستیاب ہے۔ لیکن نئے سال میں لینڈ لائن سے اپنے محلے کے موبائل فون پر ڈائل کرنے سے پہلے صفر کا لگانالازمی ہوگا۔
کنٹیکٹ لیس کارڈ لین دین کی حد بھی 1 جنوری سے بڑھ رہی ہے۔ کنٹیکٹ لیس کارڈ کی ادائیگی کی مدد سے لوگوں کو زیادہ آسانی سے لین دین کرنے کے قابل بنانے کے لئے ریزرو بینک آف انڈیا کے آخری ایم پی سی اجلاس میں کنٹیکٹ لیس کارڈ لین دین کی حد کو بڑھا کر 5000 روپے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پہلے یہ حد 2000 روپے تھی۔ کنٹریکٹ لیس کارڈ لین دین کی حد بھی 1 جنوری سے بڑھ رہی ہے۔ کنٹیکٹ لیس کارڈ کی ادائیگی کی مدد سے لوگوں کو زیادہ آسانی سے لین دین کرنے کے قابل بنانے کے لئے ریزرو بینک آف انڈیا کے آخری ایم پی سی اجلاس میں کنٹیکٹ لیس کارڈ لین دین کی حد کو بڑھا کر 5000 روپے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پہلے یہ حد 2000 روپے تھی۔