ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سابق پی ایم ڈاکٹرمنموہن سنگھ نے کہا!بڑھ رہی بے روزگاری کیلئے مودی سرکار ذمہ دار

سابق پی ایم ڈاکٹرمنموہن سنگھ نے کہا!بڑھ رہی بے روزگاری کیلئے مودی سرکار ذمہ دار

Mon, 30 Apr 2018 12:37:53    S.O. News Service

نئی دہلی، 29؍اپریل(ایس او نیوز؍ایجنسی) سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ نے مودی سرکار کو بے روزگاری کے مسئلے پرآڑے ہاتھوں لیاہے ۔ ڈاکٹرمنموہن سنگھ نے کہا کہ ملک میں بے روزگاری تیزی سے بڑھ رہی ہے ۔ نوجوان نوکری نہ ملنے سے پریشان ہیں اور یہ سب وزیر اعظم نریندر مودی اور ان کی سرکار کے سبب ہو رہا ہے ۔

ڈاکٹر سنگھ نے اتوار کو دہلی کے رام لیلا میدان میں کانگریس کی جن آکروش ریلی میں بول رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ آج طلبہ کے سامنے مسائل ہیں وہ پڑھائی کے لئے لیا گیا ایجو کیشن لون کیسے ادا کریں گے ۔ کیونکہ پڑھائی مکمل ہونے کے بعد بھی نوجوان کو نوکری نہیں مل رہی ہے اس طرح مودی سرکار نے اپنے کسی بھی وعدے کو پورا نہٰں کیا جو انہوں نے ملک سے کیا تھا ۔ اب وقت آ گیا ہے کہ ہم راہل گاندھی کی حمایت کریں۔ اس سے پہلے جن آکروش ریلی میں یو پی اے صدر سونیا گاندھی نے مودی سرکار پر خوب بھڑاس نکالی ۔ انہوں نے الزام لگایا کہ چاروں طرف نفرت اور تشدد کاماحول ہے ۔اس سرکار میں بچے میں محفوظ نہیں ہیں ۔تشدد اور نفرت کا ماحول چاروں طرف ہے ۔


Share: