ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سابق وزیراعلیٰ اوم پرکاش چوٹالہ کو4 سال کی قید

سابق وزیراعلیٰ اوم پرکاش چوٹالہ کو4 سال کی قید

Sat, 28 May 2022 09:58:15    S.O. News Service

نئی دہلی ، 28؍مئی (ایس او نیوز؍ایجنسی) سنٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) کے معاملات کی سماعت کرنے والی دہلی کی ایک خصوصی عدالت نے ہریانہ کے سابق وزیر اعلیٰ بھارتیہ راشٹریہ لوک دل کے لیڈر اوم پرکاش چوٹالہ کو معلوم ذرائع آمدن سے زیادہ اثاثہ رکھنے کے معاملے میں جمعہ کوچار سال قید اور 50 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی-عدالت نے اس معاملے کی سماعت مکمل کر لی تھی اور آج سزا سنانے کی تاریخ مقرر کی تھی-

چوٹالہ چار بار ہریانہ کے وزیر اعلیٰ رہ چکے ہیں - پہلی بار وہ 2 دسمبر 1989 سے 22 مئی 1990، دوسری بار 12 جولائی 1990 سے 17 جولائی 1990 تک، تیسری بار 22 مارچ 1991 سے 6 / اپریل 1991 تک اور چوتھی بار24 جولائی 1999 سے 5 مارچ 2005 تک ریاست کے وزیر اعلیٰ رہے -سی بی آئی نے چوٹالہ کے خلاف تحقیقات کے بعد 26 مارچ 2010 کو چارج شیٹ داخل کی تھی-

جانچ ایجنسی نے چارج شیٹ میں کہا تھا کہ 1993 سے 2006 کے درمیان چوٹالہ نے اپنے معلوم ذرائع آمدن سے 6.09 کروڑ روپے کی زیادہ دولت جمع کررکھی تھی-انفورس منٹ ڈائریکٹوریٹ نے بھی اس معاملے میں ان کے خلاف منی لانڈرنگ روک تھام ایکٹ (پی ایم ایل اے) کے تحت کارروائی کرتے ہوئے نئی دہلی، پنچکولہ اور سرسا میں ان کے 3.68 کروڑ روپے کے پلاٹ اور فلیٹ 2019 میں قرق کرلئے تھے -

سی بی آئی کی خصوصی عدالت کے جج وکاس ڈھل نے استغاثہ کی طرف سے داخل شواہد، پیش کردہ دلائل اورملزم کا موقف سننے کے بعد چوٹالہ کو انسداد بدعنوانی ایکٹ کی دفعہ 13(1)(ای) اور 13(2) کے تحت 23 مئی 2022 کو قصوروارقراردیاگیاتھا-


Share: