ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / زائرہ وسیم نے اکاؤنٹ ہیک ہونے کے دعووں کو جھوٹابتایا

زائرہ وسیم نے اکاؤنٹ ہیک ہونے کے دعووں کو جھوٹابتایا

Mon, 01 Jul 2019 23:27:10    S.O. News Service

نئی دہلی، یکم جولائی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) زائرہ وسیم ان دنوں بالی ووڈ انڈسٹری سے ریٹائر ہونے کے اپنے اعلان کو لے کر شہ سرخیوں میں ہیں۔انہوں نے فلم انڈسٹری میں آنے کی وجہ سے ’ایمان اور اللہ سے ہوتی دوری‘ کو بالی ووڈ چھوڑنے کی وجہ بتایا تھا۔اس دوران ایسی بھی خبریں تھیں کہ زائرہ کا اکاؤنٹ ہیک ہوا تھا اور کسی اور نے سوشل میڈیا پر ان کے انڈسٹری چھوڑنے کی بات کو پوسٹ کیا تھا،اگرچہ اداکارہ نے ان دعووں کو جھوٹا بتایا ہے۔زائرہ وسیم نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر خود اس بارے میں معلومات دیتے ہوئے اکاؤنٹ ہیک ہونے کے کسی بھی طرح کے دعوے کو جھوٹا بتایا ہے۔انہوں نے لکھاکہ میں یہ صاف کر دینا چاہتی ہوں کہ میرا کوئی بھی سوشل میڈیا اکاؤنٹ نہ تو ہیک ہوا تھا، نہ ہوا ہے اور میں اپنے اکاونٹس کو ذاتی طورپرہینڈل کرتی ہوں،براۂ مہربانی اس سے ہٹ کرکیے جا رہے دعووں پر یقین نہ کریں، شکریہ!۔بتا دیں کہ زائرہ وسیم نے اپنے آفیشیل فیس بک اکاؤنٹ پر قریب 6 صفحات کے خط میں بالی ووڈ چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔اس خط میں انہوں نے بتایا تھا کہ انڈسٹری میں آنے کے بعد انہوں نے محسوس کیا کہ وہ ایمان سے دور ہوتی جا رہی ہیں اور اللہ پر ان کا اعتماد کم ہو رہا ہے۔یہی وجہ ہے کہ وہ اب بالی ووڈ انڈسٹری سے خودکودور رکھنا چاہتی ہیں۔


Share: