بنگلورو، 23؍فروری (ایس او نیوز) ریڈیومرچی کی مقبول اینکر اور اناؤنسر آر جے رچنا دل کا دورہ پڑنے سے اپنے گھر سے اسپتال پہنچنے کے دوران ہی راستہ میں فوت ہوگئی۔
جے پی نگر کی اپنی رہائش گاہ پر منگل کی صبح آر جے رچنا کو سینہ میں درد کی شکایت پر اسے اسپتال پہنچانے سے قبل ہی وہ فوت ہوگئیں۔
39 سالہ اینکر رچنا کنڑا کی مقبول ریڈیو اینکر مانی جاتی تھی۔ رچنا پہلے خود کا ریڈیو اسٹیشن ریڈ یوجاکی چلاتی تھیں۔ بعد ازاں ریڈیو سٹی میں کئی برس خدمات انجام دیتی رہیں۔
کہار جارہا ہے کہ وہ چند دنوں سے کافی ڈپریشن کا شکار تھیں۔ ان کی موت پر ان کے پرستاروں نے تعزیتی پیغامات روانہ کئے ہیں۔