ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ریت کا ٹرک پلٹنے سے ایک ہی کنبہ کے 4 افراد سمیت 5 ہلاک

ریت کا ٹرک پلٹنے سے ایک ہی کنبہ کے 4 افراد سمیت 5 ہلاک

Sat, 23 Jun 2018 22:50:48    S.O. News Service

اناؤ/لکھنؤ 23جون (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا ) اترپردیش میں اناؤ کے اسیون میں ریت سے لدا ایک ٹرک ایک انووا کار پر پلٹ گیا جس سے اس میں سوار ایک ہی خاندان کے چار ارکان سمیت پانچ افراد کی موت ہو گئی۔پولیس سپرنٹنڈنٹ ہریش کمار نے ہفتہ کو یہاں اس کی اطلاع دی۔ انہوں نے بتایا کہ جمعہ کی رات تقریباً ساڑھے 12 بجے انووا کار سوار سات افراد بانگرمؤ علاقے کے مکین اپنے گاؤں جا رہے تھے۔ رسول آباد گاؤں کے قریب اوور ٹیک کرتے وقت تیز رفتار ریت سے لدا ٹرک کار پر پلٹ گیا۔ حادثے میں کار سوار 33 سالہ ہیرالال، ان کی بیوی 32 سالہ نیتا، 13 سالہ بیٹی ہیں اور نو سال کے بیٹے دونش کے علاوہ 26 سالہ شرون کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ دو زخمی نند کشور اور راج کمار کو کانپور کے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ اطلاع ملنے ہی وہ خودہی کئی تھانوں کی پولیس کے ساتھ موقع پر پہنچے۔ جبکہ مشین اور کرین ٹرک کے نیچے دبی گاڑی کو نکالا گیا۔ ملہوک کی لاش قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے ۔ 


Share: