ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ریاض سعودی عرب میں پیش آیا خوفناک سڑک حادثہ۔35زائرین ہوگئے جاں بحق

ریاض سعودی عرب میں پیش آیا خوفناک سڑک حادثہ۔35زائرین ہوگئے جاں بحق

Thu, 17 Oct 2019 11:09:13    S.O. News Service

ریاض 17/اکتوبر (ایس او نیوز) سعودی پریس ایجنسی نے پولیس ترجمان کے حوالے سے بتایا ہے کہ بدھ کے روز یہاں پیش آئے بس اور ٹرک کے درمیان تصادم میں 35زائرین جاں بحق ہوگئے ہیں۔ 

 بتایاجاتا ہے کہ مدینہ سے 170کلو میٹر دوری پرہجرا رروڈ پر واقع الاخل نامی دیہات کے قریب یہ حادثہ ہوا ہے۔ شام سات بجے کے قریب39 زائرین سے بھری ہوئی بس ایک ٹرک سے ٹکر ا گئی۔ جس کے بعدمحکمہ صحت کے حوالے سے خبر آئی تھی کہ جملہ 36زائرین فوت ہوگئے ہیں، لیکن بعد میں پولیس ذرائع نے 35اموات کی تصدیق کی ہے۔زخمیوں کوعلاج کے لئے الحمنا اسپتال میں منتقل کیا گیا ہے۔سعودی پریس ایجنسی کے حوالے سے بتایاگیا ہے کہ جاں بحق ہونے والے تمام افراد مملکت سعودی عربیہ میں ایشیائی اور عرب ممالک کے خارجی شہری تھے۔


Share: