ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ریاستی حکومت نے چھ اہم پولیس افسروں کے تبادلے

ریاستی حکومت نے چھ اہم پولیس افسروں کے تبادلے

Tue, 16 Oct 2018 20:44:04    S.O. News Service

بنگلورو،16؍اکتوبر(ایس او نیوز) ریاستی حکومت نے چھ سرکردہ آئی پی ایس افسروں کا آج تبادلہ کردیا۔ بنگلور سنٹرل کے آئی جی پی ہری شیکھرن کو اڈیشنل کمشنر آف پولیس ٹریفک بنگلور مقرر کیاگیا ہے۔ جبکہ اس عہدے پر آر ہتیندرا کو مقرر کیاگیاہے۔ڈپٹی کمشنر آف پولیس اجئے ہلوری کا تبادلہ کرکے انہیں کے ایس آر پی کی بٹالین ون کا کمانڈنٹ بنایا گیاہے۔ چکمگلور ضلع کے ایس پی کے انا ملائی کا تبادلہ کرکے انہیں ڈی سی پی ساؤتھ بنگلور مقرر کیا گیا ہے۔ جبکہ ان کے عہدے پر فائز ڈاکٹر شرنپا کا تبادلہ کردیا گیا ہے۔ ڈی سی پی ایسٹ کے طور پر راہل کمار شاہ پور وار کو مقر رکیا گیا ہے۔سی آئی ڈی کے ایس پی ہریش پانڈے کو چکمگلور ضلع کا ایس پی مقرر کیا گیا ہے۔ ڈی سی پی کرائم 2 بنگلور جتیندرا کو چن پٹن پولیس ٹریننگ اسکول کا سربراہ مقرر کیاگیا ہے۔
 


Share: