ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ریاست کرناٹک میں دھو پ کی شدت میں اضافہ، درجہ حرارت 30 ڈگری سے تجاوز 

ریاست کرناٹک میں دھو پ کی شدت میں اضافہ، درجہ حرارت 30 ڈگری سے تجاوز 

Mon, 14 Mar 2022 12:43:29    S.O. News Service

بنگلورو، 14؍ مارچ (ایس او نیوز؍ایجنسی)  ریاست کرناٹک میں دھوپ کی شدت میں اضافہ ہونے لگا ہے ۔ درجہ حرارت 30 ڈگری سے تجاوز کررہا ہے۔  رائچور میں ہفتہ کے دن اعظم ترین درجہ حرارت 36.6 سیلسیس ڈگری سینٹی گریڈ رہا ۔ مارچ تا مئی گرمیوں کی شدت رہتی ہے، لیکن ابتدائی دو ہفتوں میں گرمی بڑھ رہی ہے۔ شیموگہ ، کوپل، کلبرگی ، کاروار، منڈیا ، داونگیرے میں بھی فی کس درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ رہا ۔ وجیاپور ، ہاویری ، چترادرگہ، میسورو میں 34 ڈگری ، بنگلورو سٹی ، دھاوارڈ ، وجیاپور ، بیدر، منگلورو میں 33 ڈگری، ہاسن ، چنتامنی ، بیلگاوی ، ہوناور  میں 32 ڈگری۔

اس بار سردی کا اثر کم رہنے سے گرمیاں جلد شروع ہوگئیں۔ مارچ کے آخری ہفتے میں بارش کی توقع ہے۔ اس بار محکمہ موسمیات کے سائنسدان ایم  بی راجے گوڑا نے کہا کہ گرمیوں کی مدت بھی طویل رہے گی۔ 


Share: